علی ظفر کا سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ پیش آئے واقعے پر اظہار افسوس

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکار و اداکار علی ظفر نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی  اور ان کی اہلیہ کی مبینہ وڈیو لیک کے معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے معافی مانگ لی۔

اعظم سواتی نے  ہفتے کے روز ریاستی ادارے کے افسر پر اپنی اور اہلیہ کی قابل اعتراض وڈیو اپنے بچوں کو ارسال کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور پریس کانفرنس میں اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر روپڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹر اعظم سواتی کی ایک مبینہ ننگی ویڈیو نے پورے نظام کو ننگا کردیا

اعظم سواتی سپریم کورٹ کوئٹہ کمپلیکس میں نہیں ٹھہرے، عدالت عظمیٰ نے بیان جاری کرکے جان چھڑا لی

گلوکار علی ظفر نے سینیٹر اعظم سواتی کی ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہر بار جب ہم کسی  نئی پستی  کو چھوتے ہیں تو سوچتا ہوں کہ   اس سے بدتر اور کیا ہو سکتا ہے لیکن پھروہ بھی  ہوجاتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ  اللہ اس شخص، اس کی بیوی اور خاندان کی عزت کی حفاظت فرمائے۔ اللہ سب کا حامی و ناصر ہو۔اعظم سواتی صاحب ہم آپ سے معافی چاہتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر