ٹرانس جینڈر لو اسٹوری: فلم جوائے لینڈ پاکستان میں ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار

سینیٹر مشتاق احمد خان نے پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو ہم جنس پرستی کو فروغ  دینے کی کوشش قرار دیتے ہوئے فوری طور پر فلم کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے، رہنما جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم حکومت  کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نمائش رکوانے کے لیے  قانون محاذ بھی کھولنے کا اعلان کیا ہے

جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت کی جانب سے ہم جنس پرستی پر مبنی  فلم جوائے لینڈ کی نمائش کی اجازت دینا قابل مذمت ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔  

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے ایک وڈیو بیان میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی ملک میں نمائش روکنے کے لیے قانونی  محاذ کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

فلم جوائے لینڈ 18نومبر کو  پاکستان بھر میں ریلیز کی جائے گی

ایوان بالا کے رکن سینیٹر مشتاق احمد خان نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنس پرستی کےابلاغ پرمبنی فرانسسی ایوارڈیافتہ فلم جوائےلینڈکی پاکستان میں نمائش کی اجازت کی مذمت کرتاہوں۔

 

جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ  جوائے لینڈ کی کی نمائش روکنے،عوام کوآگاہ کرنےکے لیےہرجائز اور قانونی اقدامات اٹھائیں جائیں گے یہ فلم اسلام اور ملک کےمعاشرتی اقدارکےخلاف اعلان جنگ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم جوائے لینڈ ایک ٹرانس جنیڈر کی لو اسٹوری پر بنائی گئی  ہے  جس سے ملک میں ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ جوائے لینڈ نامی فلم پاکستانی اقدار پر حملہ ہے ۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے فرانسیسی ایوارڈ جیتنے والی اور آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو  معاشرتی اقدار پر حملہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یادرہے کہ چند روز قبل پروڈکشن ہاؤس کھوسٹ فلم نے اعلام کیا تھا کہ جوائے لینڈ کی 18 نومبر سے پاکستان میں نمائش  پیش کردی جائے گی ۔ فلم کے ہدایت کار صائم صادق ہیں۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں علینہ خان ثروت گیلانی، سلمان پیرزادہ، ثانیہ سعید، راستی فاروق، سہیل سمیر،علی جونیجو اور دیگر شامل ہیں۔ فلم  پاکستان میں ریلیز سے قبل ہی عالمی سطح پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ چکی ہے۔

کانز فلمی میلے اور ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کےموقع پر شرکا نے فلم کیلیے کھڑے ہوکر تالیاں بجائی تھیں جبکہ  انڈین فلم فیسٹیول آف میلبرن میں اس فلم کو برصغیر کی بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

جوائے لینڈ ایک جذباتی ڈرامہ فلم  ہے جو ایک شادی شدہ شخص کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو ایک ٹرانس جینڈر سے محبت کرتا ہے اور اپنے خاندان کے روایتی تصور اور اپنی پسند کی زندگی گزارنے کی خواہش کے درمیان پھنس جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر