علی ظفر نے اعظم جمیل کو عفت عمر سے متعلق کیا مشورہ دیدیا؟

عفت عمر کو تحریک انصاف کیخلاف سخت اور قابل اعتراض گفتگو کے باعث اکثر و بیشر شدیدتنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ عفت عمر اداکاری کے ساتھ ساتھ سیاست پر اپنے بے لاگ تبصروں کے حوالے سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔

کھلی ڈلی گفتگو پر مبنی اپنے سیاسی وی لاگ کی وجہ سے بھی انہیں پہچانا جاتا ہے تاہم تحریک انصاف کیخلاف سخت اور قابل اعتراض گفتگو کے باعث اکثر و بیشرانہیں شدیدتنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بیوی کے ساتھ وڈیو میں کوئی بدنامی نہیں، عفت عمر کی انوکھی منطق

علی ظفر کا سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ پیش آئے واقعے پر اظہار افسوس

گزشتہ دنوں سینیٹر اعظم سواتی  کی مبینہ لیک وڈیو کے حوالےسے نامناسب تبصرہ کرنے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ میاں بیوی کی قابل اعتراض وڈیو لیک ہونے میں بدنامی کی کوئی بات نہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے سیاحتی ہم آہنگی اور پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق سربراہ اعظم جمیل نے اپنے ٹوئٹ  میں لکھاکہ” ذہنی صحت کیلیے آج کا سبق، عفت عمر کو میوٹ ( خاموش) کردیں“۔

گلوکار علی ظفر نےاعظم جمیل کو مشورہ دیا کہ  نظرانداز کرنا زیادہ بہتر ہے۔ایک صارف نے علی ظفر کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ”وہ مسخرہ بنناچاہتی  ہے، تھرڈ کلاس اسٹیج ایکٹریس بھی اس سے بہتر ہے “۔

متعلقہ تحاریر