اداکارہ سائرہ یوسف کسے اپنا سب کچھ سمجھتی ہیں؟

اداکارہ سائرہ یوسف اداکار شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد مصروف پیشہ ورانہ زندگی گزار رہی ہیں۔ اداکارہ نے خود کو ڈراموں اور اشتہارات میں مصروف کررکھا ہے۔

لیکن سائرہ یوسف اپنی بچی نوریح  کے حوالے سے کافی حساس ہیں اور اس پر اپنی ازدواجی زندگی کی ناکامی کا اثر بالکل بھی نہیں پڑنے دیتیں۔یہی وجہ ہے کہ نوریح کی تربیت ننہیال اور ددھیال دونوں جگہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سائرہ یوسف کی سیاسی مخالفت میں عفت عمر سے بدتمیزی

سائرہ یوسف اور عزیر جسوال کیا کرنے جارہے ہیں؟

اداکارہ سائرہ شہروز نے  گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی نوریح کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے پختون بچی کا روپ دھار رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میرے لیے سب کچھ ہے،  نوریح اسکول کی  ایک تقریب میں پشتون ثقافت کی نمائندگی کر تے ہوئے۔

یاد رہے کہ اداکارہ سائرہ یوسف نے  اکتوبر 2012 میں اداکار شہروز سبزواری سے پسند کی شادی کی تھی۔2014 میں ان کے ہاں بیٹی نوریح پیدا ہوئی تھی تاہم دسمبر  2019 میں اچانک میاں بیوی میں اختلافات کی خبریں سامنے آئٰیں اور فروری 2020 میں دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنی طلاق کا اعلان کردیا تھا۔

بعدازاں شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی کرلی تھی ، رواں سال اگست میں ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر