سینیٹر مشتاق خان کا فلم جوائے لینڈ پر پابندی کا خیرمقدم
معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اور اداکار فیروز خان نے بھی فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا، فلم کو پاکستان طرف سے آسکر ایوارڈ کیلیے نازمد کیا گیا ہے۔
وزارت اطلاعات ونشریات نے ٹرانسجینڈرز کے موضوع پر بننے والی پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی ملک بھر کے سنیماز میں نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے فلم کو جاری کردہ فلم سنسربورڈ کا سرٹیفیکیٹ منسوخ کردیا۔
فلم کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق خان نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اور اداکار فیروز خان نے بھی فلم کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹرانس جینڈر لو اسٹوری: فلم جوائے لینڈ پاکستان میں ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار
فلم جوائے لینڈ آسکرایوارڈز 2023کیلیے پاکستان کی طرف سے نامزد
سینیٹر مشتاق خان نے وزارت اطلاعات و نشریات کا جاری کردہ اعلامیہ اپنی ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ! حکومت پاکستان نےمتنازع فلم جوائےلینڈکوجاری کردہ نمائش کالائسنس منسوخ کر کرکےنوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے،یہ حکومت کااحسن اقدام ہے،پاکستان اسلامی مملکت ہےیہاں کوئی قانون، کوئی اقدام،کوئی نظریہ خلافِ اسلام نہیں چل سکتا۔
الحمدللہ! @GovtofPakistan
— Senator Mushtaq Ahmad Khan (@SenatorMushtaq) November 12, 2022
نےمتنازع فلم جوائےلینڈکوجاری کردہ نمائش کالائسنس منسوخ کردیاہے۔نوٹیفیکیشن جاری،یہ حکومت کااحسن اقدام ہے۔پاکستان اسلامی مملکت ہےیہاں کوئی قانون، کوئی اقدام،کوئی نظریہ خلافِ اسلام نہیں چل سکتا۔#BanJoyland pic.twitter.com/tib00zo6Dd
وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فیچر فلم جوائے لینڈ کو فلم سنسر بورڈ نے نمائش کا سرٹیفیکیٹ جاری کردیا تھا تاہم فلم ریلیز ہونے کےبعد تحریری شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں فلم کے مواد کو انتہائی قابل اعتراض ،پاکستانی معاشرے کی سماجی اقدار اور اخلاقی معیار سے متصادم قرار دیتے ہوئے اسے موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کی شق 9 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
لہٰذا وفاقی حکومت مذکورہ آرڈیننس کی شق 9 کے تحت دیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے فلم کی نمائش کیلیے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ منسوخ کرتے ہوئے ملک بھر کے سنیماز میں فلم کی نمائش پر فوری طور پر پابندی عائد کرتی ہے۔
View this post on Instagram
یادرہے کہ معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی بھی ہدایت کار صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ کے بائیکاٹ کی مہم چلارہی تھیں۔انہوں نےبھی فلم کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان فلم سنسر بورڈ نے فلم جوائے لینڈ کو آسکرایوارڈز کیلیے پاکستان کی طرف سے بہترین فلم کے زمرے میں باضابطہ طور پر نامزد کیا ہے۔