سابقہ منگیتر نے نازیبا وڈیو لیک کی، اداکارہ ردا اصفہانی نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے معروف یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ  میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کی ابتدا میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر تفصیلی گفتگو کی۔

اداکارہ ردا اصفہانی نے نازیبا وڈیو اسکینڈل کے حوالےسے طویل عرصے بعد خاموشی توڑے ہوئے اپنے سابقہ منگیتر کو وڈیو لیک کرنے کا ذمے دار قرار دیدیا۔

اداکارہ نے معروف یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ  میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کی ابتدا میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر تفصیلی گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیے

مارننگ شو چھوڑ کر جانے پر بشریٰ اقبال نے رابعہ انعم کو آڑے ہاتھوں کیوں لیا

علی ظفر نے اعظم جمیل کو عفت عمر سے متعلق کیا مشورہ دیدیا؟

اداکارہ ردا اصفہانی  نے نومبر 2016میں سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی اپنی نازیبا وڈیو کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ان کے  ساتھ کسی اور نے نہیں بلکہ ان کے سابق منگیتر نے دھوکا دہی کی جو  فوٹو گرافی  کے  ڈائریکٹر   (ڈی او پی) تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا اعتماد اس شخص نے توڑا جس سے شادی کرنے کیلیے انہوں نے اپنے والدین کو راضی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ  دولت مند خاندان اور مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے کے باوجود انہوں نے ڈی اوپی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے شادی کی پیشکش فوری طور پر قبول کرلی تھی اور بعد میں اپنے والدین کو راضی کیا تھا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وہ گھومنے پھرنے امریکا گئیں تو پیچھے میں ان کے سابقہ منگیتر نے ان کی نجی وڈیو سوشل میڈیا پر لیک کردی۔

اداکارہ نے  اعتراف کیا کہ لوگ ماضی کی غلطیوں پر کبھی معاف نہیں کرتے   اوردھوکا دہی کا شکار ہونے کے باوجود انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اداکارہ  نے کہا کہ لوگوں نے انہیں اپنی صفائی میں  پریس کانفرنس کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن انہوں نے انکار رکردیا۔

اداکارہ نے اس عرصے میں بھرپور ساتھ دینے پر اپنے والدین اور بھائیوں کا شکریہ اداکارہ اداکیا۔انہوں نے کہاکہ اگر انہیں اپنے گھر والوں کاساتھ حاصل نہ ہوتا تو شاید وہ اس  وقت زندہ نہ ہوتیں ۔

انہوں نے کہا کہ اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود ان کے والدین اور بھائیوں نے کبھی ان سے کوئی سوال نہیں پوچھااور ان کی بھابھی نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

متعلقہ تحاریر