شنیرا اکرم نے شادی کے 9سال بعد ساس کیساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

میں اردو یا پنجابی نہیں بول سکتی تھی اور وہ انگریزی نہیں بول سکتی تھیں  لیکن کسی نہ کسی طرح ہم ایک دوسرے کی بات اچھی طرح سمجھ جاتے تھے، وہ دن میری زندگی کے خوشگوار ترین ایام میں سے ایک تھا، شنیرا اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکر م شادی کو 9 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعدان دنوں اپنی شادی کے ایام کو یاد کررہی ہیں۔

شنیرا اکرم نے شادی کے موقع پر  اپنی ساس کے ساتھ لی گئی یادگار تصویر شیئر کردی جبکہ طویل اور جذباتی کیپشن میں  تصویر کا پس منظر بھی بیان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم اپنا گینگ آف فور سامنے لے آئیں

انسان دوستی میں کراچی شہر کا کوئی ثانی نہیں ہے، شنیرا اکرم

شنیرااکرم نے وسیم اکرم کی والدہ کے ساتھ اپنی 10 سال پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”میں اور میری ساس میری شادی کے فوراً بعد۔ میں اردو یا پنجابی نہیں بول سکتی تھی اور وہ انگریزی نہیں بول سکتی تھیں  لیکن کسی نہ کسی طرح ہم ایک دوسرے کی بات اچھی طرح سمجھ جاتے تھے“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

شنیرا اکرم نے تصویر کا پس منظر بیان کرتے ہوئے لکھا کہ” یہ لاہور میں سخت گرمی کا وسط تھا، اس دن 40 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت تھا اور ہوا بالکل بند تھی اور بجلی  بھی  چلی گئی تھی اس لیے ہمارے پاس صرف ایک سست پنکھا تھا“۔

انہوں نے بتایا کہ” میرے چہرے پرپاکستانی میک اپ کی تقریباً 17 تہہ چڑھی ہوئی تھیں   اور وہ بہہ کر میری ساس پر گررہی تھیں،میں بہت شرمندہ تھی۔ ہم خوب ہنسے، اچھاکھانا کھایا،ہم خوش تھے اور اس دن کوکبھی فراموش نہیں کرسکتی ، وہ دن میری زندگی کے خوشگوار ترین دنوں میں سے ایک تھا“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

اس سے قبل شنیرااکرم نے اپنے نکاح کے موقع پر عروسی لباس میں لی گئی تصویر بھی شیئر کی تھی۔شنیرا نے تصویر کےکیپشن میں لکھاتھا کہ  یہ دن گزرے ہوئے کل کی طرح یاد ہے،   میں بہت گھبرائی ہوئی تھی ، تقریباً دس سال پہلے!! دلہن بنی تھی  اوراپنے نمبر ایک سے شادی کی تھی۔

متعلقہ تحاریر