اداکارہ ثنا کا بیٹوں کے ساتھ ڈوبتے سورج کا نظارہ
میں طوفان کی شکر گزار ہوں کہ مجھے سورج کی تعریف کرنے پر مجبور کیا، اداکارہ

اداکارہ ثنا اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد ان دنوں اپنے بیٹوں کے ساتھ وقت بتانے میں مصروف ہیں۔ اداکارہ اکثر مختلف انداز میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنےدونوں بیٹوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی معنی خیز کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ثنا نے شادی کے 14 سال بعد شوہر فخر جعفری سے راستے جداکرلیے
اداکارہ ثنا فخر نے باکسنگ سیکھنا بھی شروع کردی
تصویر میں اداکارہ کو اپنے بیٹوں کے ساتھ سائیکلنگ کے دوران ڈوبتے سورج کا نظارہ کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ”میں طوفان کی شکر گزار ہوں کہ مجھے سورج کی تعریف کرنے پر مجبور کیا“۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اداکارہ ثنا نے شادی کے 14 سال بعدگزشتہ ماہ اپنے شوہر فخرجعفری سے طلاق لے لی تھی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ”علیحدگی دکھ دیتی ہے لیکن کبھی کبھار خود کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے رشتہ ختم کرنا ضروری ہوجاتا ہے، میں نے اور فخر نے بڑی عزت کے ساتھ شادی کے کئی سالوں بعد اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے “ ۔
View this post on Instagram
ثنا نے مزید لکھا تھا یہ دکھ کا لمحہ ہے پر مجھے یقین ہے کہ خدا نے ہم دونوں کے لیے کچھ اور اچھا فیصلہ کیا ہے۔آخری میں انہوں نے شوہر فخر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔ یاد رہے کہ اداکارہ ثنااور ماڈل فخر 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور 2 بچوں کے والدین ہیں۔









