سجاد علی کی دلچسپ انداز میں اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار سجاد علی آج بھی جوان نظر آتے ہیں لیکن قارئین کیلیے یہ بات شاید حیرانی کا باعث ہو کہ ان کی شادی کو 33 برس بیت چکے ہیں۔

گلوکار سجاد علی نے  شادی کی 33ویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ نورین سجاد کو دلچسپ انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شنیرا اکرم نے شادی کے 9سال بعد ساس کیساتھ یادگار تصویر شیئر کردی

مدیحہ رضوی اور حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق

گلوکار سجادعلی نے اپنے ٹوئٹ میں اپنی اور اہلیہ کی بچپن اور حال کی تصاویر کا کولاج شیئر کیا ہے جس پر ان کے مشہور زمانہ گیت”تم ناراض ہو“ کے بول درج ہیں۔

سجادعلی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”یہ کیسے شروع ہوا اور کیسے جاری ہے، ہمیں شادی کی سالگرہ مبارک ہو، بچپن میں کس نے سوچا تھا۔

یاد رہے کہ سجادعلی اپنی چچازاد نورین سے 1989 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں جو موسیقی کے شعبے سے منسلک ہیں اوراپنے والد کے ورثے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔واضح رہےکہ سجاد علی پاکستان سے دبئی منتقل ہوچکے ہیں اوردبئی ارینا میں مقیم ہیں۔

متعلقہ تحاریر