شعیب اورثانیہ کی طلاق کی افواہیں’دی مرزا ملک شو ‘کا پبلسٹی اسٹنٹ تھا؟
پاکستانی آن لائن اسٹریمنگ اور پروڈکشن کمپنی ’اردو فلکس ‘ نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا’دی مرزا ملک شو ‘ جلد نشر کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور بھارت کی اسٹار جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہیں سامنے آنے کےبعد اردو فلکس نے’دی مرزا ملک شو ‘ جلد شروع کرنےکا اعلان کردیا۔
مداحوں نے جوڑی طلاق کی افواہوں کو مرزا ملک شو کا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیے
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی سادھ لی
شعیب اور ثانیہ کی طلاق کا مذاق بنانے پر سوشل میڈیا کی جیو نیوز پر تنقید
پاکستانی آن لائن اسٹریمنگ اور پروڈکشن کمپنی ’اردو فلکس ‘ نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا’دی مرزا ملک شو ‘ جلد نشر کرنے کا اعلان کردیا۔
View this post on Instagram
شوبزرپورٹر حسن کاظمی کے مطابق اردو فلکس کے سی ای او فرحان گوہر نے تصدیق کی ہے کہ ’دی مرزا ملک شو ‘کی عکس بندی رواں ماہ یواےای میں شروع ہوجائے گی۔ثانیہ مرز اور شعیب ملک متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کیلیے اپنے شو کے پہلے سیزن کی شوٹنگ میں شرکٹ کریں گے۔
اردو فلکس کی جانب سے شو کی انسٹاگرام پوسٹ پر صارفین نے طلاق کی افواہوں کے بعد اسٹار جوڑی ایک ساتھ شو میں جلوہ گر ہونے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
تاہم صارفین نے کی بڑی تعداد نے طلاق کی خبروں کو شوکا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دے دیا جبکہ کئی صارفین اس اعلان پر تذبزب کا شکار نظرآئے۔ صارفین کی اکثریت جوڑے کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق کی افواہیں سامنے آئی تھیں تاہم دونوں جانب سے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تھا۔شعیب ملک معمول کے مطابق اسپورٹس چینل پر ٹی 20 ورلڈکپ پر تبصروں میں مصروف تھے جبکہ ثانیہ مرزا بھی سوشل میڈیا پر معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی تھین۔









