جنت مرزا نے منگنی توڑنے کا اعلان کیوں کیا؟ منانے کیلیے عمر بٹ کو کیا کرنا ہوگا؟

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کی جانب سے  اپنے منگیتر ٹک ٹاکر  عمر فیاض بٹ کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کے اعلان کی  وجہ سامنے آگئی۔

ٹاک ٹاکر نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں  اعلان کیا تھاکہ وہ اب کسی کے ساتھ تعلق میں نہیں  اور تنہا ہیں، ان سے اس فیصلے کی وجہ نہ پوچھی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

ایکشن فلم یا وڈیو سانگ: جنت مرزا کس پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں؟

جنت مرزا کی کزن کی شادی میں ڈانس کی وڈیو وائرل

جنت مرزا کی جانب سے   منگنی ختم کرنے کے اعلان  کی خبر تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیلی جس کے بعد  عمر بٹ اور ان کے تعلق کے حوالے سے  طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

جنت مرزا

 ٹک ٹاکر سے اپنے رشتے سے متعلق کی جانے والی قیاس آرائیاں برداشت نہیں ہوئیں اور بالآخر انہوں نے اپنے اعلان کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری   پر عمر بٹ کی کلین شیو تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے ردعمل کی وجہ قراردیا اور لکھا کہ  بس اتنی سے بات تھی۔

جنت مرزا

 انسٹاگرام پر اسٹوریز کی ایک سیریز میں انہوں نے اس مذاق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمر بٹ نے انہیں بغیر بتائے کلین شیو کروالی جس پرانہوں نے بھی مذاق میں تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کا محض ایک طنزیہ بیان سامنے آئے وہ بھی صرف اس لیے کہ آپ کے بندے نے آپ سے بغیر پوچھے کلین شیو کروالی ہو تو لوگ پوری بات جانے بغیرسنجیدہ ہوجائیں۔

انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ کوئی بریک اپ نہیں ہوا کوئی رشتہ نہیں ٹوٹا ۔ معذرت عمر لیکن جب تک آپ کی داڑھی واپس نہیں آتی میں ناراض ہوں۔

عمر فیاض بٹ نے جنت مرزا  کےمطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جی ٹھیک ہے میں خود اپنے آپ سے ناراض ہوں۔انہوں نے ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ کلین شیو مہنگی پڑگئی۔

جنت مرزا کی وضاحت کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے اعلان کو پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا تو عمر فیاض بٹ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے اپنی اسٹوری میں لکھاکہ میں ایک بار ہمیشہ کیلیے واضح کردوں کہ ہم نے یہ سب کسی گھٹیا پبلسٹی اسٹنٹ کیلیے نہیں کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے ڈاڑھی منڈوا لی تھی جس پر اس نے مزاحیہ اسٹوری شیئر کردی کہ میں کسی تعلق میں نہیں ہوں، مجھ سے مت پوچھیں کہ کچھ بیوقوف میگزین کے پیجز اور نیوز چینلز نے یہ سب پوسٹ کرنا کیوں شروع کردیا۔

انہوں نے درخواست کی کہ مہربانی کرکے ہمیں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا سے کمپیئر نہ کریں، شکریہ، ان کا لیول الگ ہے باس۔

عمر بٹ نے ایک اور اسٹوری میں جنت مرزا اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دوسرے کیلیے بنے ہیں ، اللہ بری نظر سے بچائے۔

متعلقہ تحاریر