گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل دوسرے سال گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد

گلوکارہ نے رواں سال 15 سال  کی عمر میں تحریر کردہ اپنے گانے’ادھیڑو نا‘کو گریمی ایوارڈز میں نامزدگی کیلیے پیش کیا تھا.

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کو مسلسل دوسرے سال  گریمی ایوارڈ کیلیے نامزد کردیا گیا۔

گلوکارہ نے رواں سال 15 سال  کی عمر میں تحریر کردہ اپنے گانے’ادھیڑو نا‘ کو گریمی ایوارڈز میں بہترین عالمی کارکردگی کے زمرے میں نامزدگی کیلیے پیش کیا تھا جسے اب باقاعدہ طور پر نامزد کردیا گیا ہے۔

گلوکارہ کو گزشتہ سال  حفیظ ہوشیارپوری  کی غزل” محبت کرنے والےکم نہ ہوں گے“گانے پر بہترین عالمی کارکردگی کے گریمی ایوارڈ سے نوازاگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیے

عروج آفتاب گریمی ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں

عروج آفتاب کی گائیکی نے فن لینڈ میں سما باندھ دیا

عروج آفتاب نے اپنے  انسٹاگرام پرنیویارک ٹائمز کی گریمی ایوارڈز کی نامزدگی کی لسٹ کی  وڈیو  شیئرکرتےہوئے اپنے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arooj Aftab (@aroojaftab)

اداکارہ ثروت گیلانی سمیت کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارو ں  نے عروج آفتاب کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔

عروج  آفتاب نے اپنی ایک اور انسٹاگرام وڈیو میں  کہا کہ”او میرے خدا! ’ادھیڑو نا‘ کو گریمی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ مجھے اور انوشکا شنکر، مایو گلکرسٹ اور ندجے نوردھوس کو مبارکباد۔ چار بدزبان خواتین اکٹھی ہوتی ہیں، ایک گانا بجاتی ہیں جو میں نے 15 سال کی عمر میں لکھا تھا اوروہ اپنے پھول وصول کررہا ہے  لہٰذا میں بہت جذباتی ہوں اور میں اتنی خوش ہوں کہ بیان نہیں کرسکتی ۔ میں جہاز کے اس ہال میں ہوں، ہم تقریباً 20 منٹ میں پرفارم کرنے والے ہیں۔ میں نہیں معلوم کہ میں یہ کیسے کروں گا لیکن یہ بہت اچھا ہے۔ اس لیے، شکریہ“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Arooj Aftab (@aroojaftab)

  گلوکارہ نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ انہیں نامزدگی کی اطلاع باسل سوئٹزرلینڈ میں ایک جہاز کے ہل میں ایک شو سے پہلے  ملی ہے۔

اداکارہ عشنا شاہ نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ کیا اُدھیڑو نا  پرانا نہیں ہے؟ دوبارہ ریلیز کیا ہے؟ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ’ بولونا ‘کو مسلسل تیسری مرتبہ گریمی کے لیے دوبارہ ریلیز کیا جائے گا؟سپر اسٹار!ان سب کو گھر لے آؤ۔

متعلقہ تحاریر