کراچی کی عائشہ، لتامنگیشکر کے گانے پر رقص کرکے بھارت میں بھی مشہور ہوگئیں

کراچی کی ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ کا ایک مہندی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے گانے پر "بھیگا بھیگا ہے سماں" پر خوبصورت رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، عائشہ کے رقص کو بھارتیوں، نیپالیوں نے بھی مسحور کن قرار دیا، سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ لڑکی نے مسحور کن رقص نے دل جیت لیے ہیں

کراچی کی ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ  کا ایک مہندی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے گانے پر "بھیگا بھیگا ہے سماں” پر خوبصورت ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ عائشہ کے ڈانس نے بھارتیوں کے دل بھی موہ لے لیے  ہیں۔

کراچی کی ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ کا ایک مہندی کی تقریب میں 68 برس قبل ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’ناگن‘ "بھیگا بھیگا ہے سماں”  پر کیا گیا رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جبکہ رقص نے بھارتی شائقین کے دل بھی موہ لے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جاوید اختر نے آنجہانی لتا منگیشکر کے ساتھ اپنی آخری تصویر شیئر کردی

عائشہ نامی ٹک ٹاکر نے ایک مہدی  کی تقریب میں لتا منگیشکر کے گانے”بھیگا بھیگا ہے سما” پر رقص کیا اور وڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی  تو دیکھتے ہی دیکھتے رقص کی وڈیو پاکستان ،بھارت  میں وائرل ہوگئی ۔

عائشہ نامی ٹک ٹاکرکے رقص کی وڈیو ایک ملین سے زائد بار دیکھی جاچکی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے علاوہ نیپال میں بھی لڑکی کا رقص مشہور ہو چکا ہے ۔ معمولی سے کیمرے سےریکارڈ کی گئی وڈیو نے صارفین کے دل جیت لیے ۔

پڑوسی ملک بھارت کے سوشل میڈیا صارفین نے عائشہ کے رقص کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  سبز رنگ کے کپڑوں میں ملبوس لڑکی کی ہر ادا دلکش رہی۔ انہوں نے اپنے رقص سے سامعین کو مسحور کر دیا ہے ۔

بھارت کی انتہائی مشہور و معروف  گلوکارہ نے لتا منگیشکرتقریباً 70 برس قبل راجندر کرشن کے لکھے گئے گانے "بھیگا بھیگا ہے سماں” ایسے میں ہے تو کہاں” گاکر کرشن راجندر کی شاعری کو امر کردیا جو کہ آج بھی لوگوں کے دل موہ لے لیتی ہے ۔

متعلقہ تحاریر