نورا فتحی کے میوزک کمپنی ٹی سیریز کے مالک بھشن کمار سے معاشقے کی تصدیق

نورا فتحی کا بھشن کمار کے ساتھ 2 سال سے معاشقہ چل رہا ہے، میوزک کمپنی کے مالک کی اہلیہ معاشقے سے باخبر ہیں لیکن انہیں کوئی مسئلہ نہیں، بھارتی صحافی کا دعویٰ

بالی ووڈ کی مشہور ڈانسراور اداکارہ نورا فتحی کا میوزک کمپنی ٹی سیریز کے مالک بھشن کمار سے معاشقہ بےنقاب ہوگیا۔

بھارتی صحافی عمیر سندھو نےنورا فتحی اور بھشن کمار کے معاشقے کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

فیفا ورلڈکپ:کیا نورا فتحی کا لائٹ دی اسکائی شکیرا کے واکا واکا کو پیچھے چھوڑ دیگا؟

نورافتحی کا سفید شیروں کے ساتھ فوٹو شوٹ

عمیر سندھو نے  اپنے ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہےکہ باضابطہ طور پر تصدیق ہوچکی ہے کہ بالی ووڈ ی مشہور ڈانسر اور اداکارہ نورا فتحی کا بھارت کی مشہور میوزک کمپنی ٹی سیریز کےمالک بھشن کمار سے2 سال سے معاشقہ چل رہا ہے۔

عمیر سندھو نے دعویٰ کیا کہ بھشن کمار کی اہلیہ کو اس معاملےسے پوری طرح آگاہ ہیں لیکن انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ پیسہ سب کچھ ہے۔

واضح رہے کہ نورافتحی مراکش سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنے رقص کی مہارت کے باعث مشہورہیں۔نورافتحی نے کئی بالی ووڈ فلمز اور میوزک وڈیوز میں اپنے رقص کے جلوے بکھیرے ہیں،رواں ہفتے قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈکپ کے آفیشل نغمے میں بھی نورا فتحی  نے اپنی آواز اور انداز کا جادو جگایا ہے اور ورلڈکپ کی افتتاحی تقریب میں انکی پرفارمنس بھی متوقع ہے۔

نورا کو رواں سال 200کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھاتاہم دہلی پولیس نے تحقیقات کے بعد  نورا فتحی کو مبینہ بھتہ خور سکیش چندرشیکھر کے بارے  لاعلم قرار دیتے ہوئے ستمبر  میں کلین چٹ دیدی تھی۔

متعلقہ تحاریر