اداکارہ ماروا حسین کا فلم ‘ٹچ بٹن’ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

عروہ حسین نے اپنے شوہر فرحان سعید کے ساتھ 2019 میں فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا تھا اور ٹچ بٹن بطور فلمساز ان کی پہلی فلم ہے۔

عروہ حسین کی پروڈکشن ‘ٹچ بٹن’ 25 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے ، تاہم شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور عروہ حسین کی سسٹر ماروا حسین نے فلم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

فلم 25 نومبر 2022 کو آل اوور دا پاکستان ریلیز کی جارہی ہے ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ماروا حسین نے لکھا ہے کہ "فلم اس جمعے ریلیز کی جارہی ہے۔۔۔ میری تمام نیک خواہشات فلم کی ساری ٹیم کے ساتھ ہیں۔”

یہ بھی پڑھیے

پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز پاکستان میں فلموں پر لگنے والی پابندیوں سے مایوس

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے دوست نپور شکھیرے سے منگنی کرلی

اداکارہ ماورا حسین نے لکھا ہے کہ "میری تمام دعائیں میری بہن عروہ حسین کے ساتھ ہیں جو اپنی پہلی فلم ریلیز کرنے جارہی ہیں۔۔۔ بھائی فرحان سعید کے لیے بھی میری نیک خواہشات ہیں۔۔۔ مجھے امید ہے آپ ضرور شائن کریں گے جیسے آپ پہلے بھی بڑی اسکرین پر چمکتے رہے ہیں۔”

اداکارہ عروہ حسین نے اپنی فلم ٹچ بٹن کے ذریعے فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا ہے ، فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ ماہ اکتوبر میں ریلیز کیا گیا تھا جبکہ فلم رواں ماہ 25 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

عروہ حسین نے اپنے شوہر فرحان سعید کے ساتھ 2019 میں فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا تھا اور ٹچ بٹن بطور فلمساز ان کی پہلی فلم ہے۔

قاسم علی مرید کی ہدایت کاری میں بننے والی اس رومانوی کامیڈی فلم میں ایمان علی، فرحان سعید، سونیا حسین اور فیروز خان مرکزی کردار ادا کررہےہیں۔

اداکار عروہ حسین نے فلم میں اداکاری کے جوہر نہیں دکھائے تاہم ان کا ایک آئٹم سونگ فلم میں شامل ہے۔

متعلقہ تحاریر