رنویر سنگھ کے عاجزانہ جواب نے اسکائی سپورٹس کے صحافی اور ٹوئٹر صارفین کے دل جیت لیے
اسکائی اسپورٹس کے صحافی کو عاجزانہ جواب دینے پر سوشل میڈیا صارفین نے رنویر سنگھ کی خوبصورت انداز میں تعریف کی ہے۔
ابوظہبی میں فارمولا 1 ریس کے دوران سابق ریسنگ ڈرائیور اور کمنٹیٹر مارٹن برنڈل کے ساتھ بھارت کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی گفتگو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔
مٹرگشت کرتے ہوئے جب اسکائی سپورٹس کے صحافی برنڈل اداکار رنویر سنگھ کے پاس پہنچے تو وہ بہت زیادہ پرجوش تھے ، انہوں نے کلرفل لباس زیب تن کررکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور سجل علی نے فلم فیئر مڈل ایسٹ ایوارڈز جیت لیے
مارٹن برنڈل ، رنویر سنگھ کو پہچان نہ پائے اور سوال کردیا کہ کیا آپ مجھے اپنا تعارف کروائیں گے۔ اس پر اداکار رنویر سنگھ نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے جواب دیا کہ میں ایک اداکار ہوں ، میرا تعلق ممبئی انڈیا سے ہے۔ میں ایک انٹرٹینر ہوں۔
#RanveerSingh's 'Humble' Reply to #F1 Journalist Who Didn't Recognise Him Wins Hearts#AbuDhabi #ViralVideoshttps://t.co/CGJtXUKIr9 pic.twitter.com/7NNhutEx2u
— News18 (@CNNnews18) November 21, 2022
مارٹن برنڈل نے رنویر سنگھ کے نرالے لباس کی تعریف کی جس پر اداکار نے مذاق بھرے انداز میں کہا کہ مجھے کل صبح یہ واپس کرنا ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے اداکار رنویر سنگھ کی صاف گوئی کو خوب سراہا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ خودپرستی سے پاک ہے ورنہ مشہور شخصیات سے اس قسم کے ردعمل کی امید نہیں ہوتی جس طرح کا ری ایکشن رنویر نے دیا ہے۔
Nothing wrong with it actually. Same as Maria Sharapova not knowing who Sachin was few years back. Awards and all is a different topic but this should not be a basis for judging because can happen w any of your favs. https://t.co/8yc5LrcdBh
— sagar (@alianator07) November 21, 2022
ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ "اس نے جس طرح سے صورتحال کو سنبھالا وہ قابل ستائش ہے ، ایسا لگتا ہے کہ وہ اسٹار ہونے کے باوجود اناپرست نہیں ہے۔”
love the Humility shown by Ranbir wish hi more success https://t.co/YXeZKExEGY
— Vijay Adyanthaya (@vadyanthaya) November 21, 2022
ایک ٹویٹر صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "رنویر کی طرف سے دکھائی گئی عاجزی نے دل جیت لیے ہیں ، اس کو مزید کامیابیاں ملیں۔
ایک اور صارف نے اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس نے اس صورتحال کو بہت خوبصورتی سے سنبھالا، جبکہ مجھے یہاں ہنسنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آئی۔”