اداکارہ ارمینہ خان نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اپنے مداحوں سے شیئر کردی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری معروف اداکارہ اور ماڈل ارمینہ خان نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

اداکارہ اور ماڈل ارمینہ رانا خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جلد ماں بننے کی خوشخبری سنائی ہے۔

امینہ رانا خان نے خوبصورت لباس میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ’بے بی شاور‘ کی خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رنویر سنگھ کے عاجزانہ جواب نے اسکائی سپورٹس کے صحافی اور ٹوئٹر صارفین کے دل جیت لیے

ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور سجل علی نے فلم فیئر مڈل ایسٹ ایوارڈز جیت لیے

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ارمینہ خان کے بیک گراؤنڈ میں خوبصورت پس منظر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ارمینہ خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں ماں بننے کے مرحلے کو اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت اور بڑا پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

ارمینہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے بعد کمنٹ باکس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک شخصیات اور مداحوں کی جانب مبارکبادوں اور نیک خواہشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ اور ماڈل ارمینہ رانا خان نے جنوری 2020 میں اپنے بچے کے دوست فیصل خان سے سادگی سے شادی کرلی تھی۔

اداکارہ ارمینہ خان نے بن روئے، یلغار اور جانان میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔

ارمینہ خان کرب ، دلدل ، رسم دنیا اور محبتیں چاہتیں میں جاندار کردار ادا کرچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر