’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 200 کروڑ کے کلب میں شامل

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ابھی تک دنیا بھر میں 9.05 ملین ڈالر کما چکی ہے جو پاکستانی روپے میں 200 کروڑ روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔

بلال لاشاری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کمانے والی پاکستان کی پہلی فلم بن گئی ہے ۔

مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کی فلم اس سال باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی فلم کے طور پر سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ ارمینہ خان نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی اپنے مداحوں سے شیئر کردی

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ابھی تک دنیا بھر میں 9.05 ملین ڈالر کما چکی ہے جو پاکستانی روپے میں 200 کروڑ روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔

ایک برطانوی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ گزشتہ چار سالوں میں برطانیہ کے باکس آفس پر برصغیر پاک و ہند کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ 13 اکتوبر 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی۔ ریلیز کے فوراً بعد ہی، فلم نے بین الاقوامی سینما گھروں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پروڈیوسرز کے مطابق، عالمی تھیٹروں کو فلم کے شوز میں اضافہ کرنا پڑا تھا کیونکہ عوامی سطح پر اس کا بہت زیادہ مطالبہ کیا گیا تھا۔

یونس ملک کی 1979 کی کلٹ کلاسک مولا جٹ کا سیکوئل ہے۔ یہ فلم مولا جٹ اور نوری نٹ کے درمیان دشمنی کی نئی کہانی کو بیان کرتی ہے۔

فلم میں اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان کے علاوہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک ، مرزا گوہر رشید ، فارس شفیع ، علی عظمت ، نیئر اعجاز ، شفقت چیمہ ، راحیلہ آغا ، ضیاء خان اور صائمہ بلوچ بھی شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر