جامی آزاد اداکار فیروزخان کو لکس اسٹائل ایوارڈ سے نوازنے پر برہم

فلم ساز نے یونی لیور انڈیا سے یونی لیور پاکستان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

فلم ساز و ہدایت کار جامی آزاد نے سابقہ اہلیہ پر تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والے اداکار فیروز خان کو ایوارڈ سے نوازنے پر لکس اسٹائل ایوارڈز کی انتظامیہ اور لکس صابن بنانے والی کمپنی یونی لیور کی انتظامیہ سے شدید احتجاج کیا ہے۔

جامی آزاد نے فیروز خان  کے مبینہ تشدد کا نشانہ  بننے والی ان کی سابقہ اہلیہ  علیزہ سلطان کی مبینہ زخمی حالت میں لی گئی تصاویر ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردیں۔

یہ بھی پڑھیے

فلمساز جامی آزاد کی لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنیکی مذمت

جامی آزاد نے اہلیہ کیساتھ شادی کی 21ویں سالگرہ منائی

جامی آزاد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”میں اس کے  بھائی سے بات کی۔ یہ میک اپ نہیں ہے کیونکہ میں میک اپ کے بارے میں  جانتا ہوں کیوں کہ ہم فلمیں بناتےہیں! یہ باقاعدہ  پرتشدد زیادتی ہے، یونی لیور آپ اس لکس ایوارڈ کا حصہ ہیں“۔

جامی آزاد نے یونی لیور انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ برائے مہربانی یونی لیور پاکستان کے خلاف کارروائی کریں، ہم اگلے سال تک آپ کو نشانہ بناتے رہیں گے جب تک یونی لیور ہر سال اس پاگل پن کو بند نہیں کرتی۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ وہی پلیٹ فارم ہے جس نے علی ظفر کو نوازا۔ لکس اہل ہونے سے انکار نہیں کرتا، وہ محسن عباس حیدر کو کسی چیز کے

لیے نواز سکتے ہیں،مجھے یقین ہے کہ  وہ اس کے لیے بھی  کوئی جواز ڈھونڈ لیں گے۔

جامی آزادنے لکھا کہ لکس جیوری ڈان اخبار کے میگزین میں کام کرتی ہے، ان لوگوں نے ہر بار کسی نہ کسی طرح  اس فعل کو صحیح قرار دیا، کبھی سرخ جھنڈا نہیں اٹھایا۔

متعلقہ تحاریر