فاطمہ ثنا شیخ کی عامر خان سے شادی کی افواہیں گرم

ایرا خان کی منگنی میں شرکت کی تصاویر شیئر کرنے پر انسٹاگرام صارفین نے فاطمہ ثنا شیخ کو انکی سوتیلی ماں اور عامر خان کی تیسری اہلیہ قرار دیدیا۔

ایرا خان  کی منگنی میں شرکت کے اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی اداکار عامر خان سے شادی کی افواہیں مزید زور پکڑ گئیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے ایرا خان کی منگنی میں شرکت کے بعد تقریب کی تصاویر اور وڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن صارفین نے مضحکہ خیز تبصرے کرتے ہوئے انہیں ایرا خان کی سوتیلی ماں اور عامر خان کی تیسری بیوی قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے دوست نپور شکھیرے سے منگنی کرلی

اداکارہ ماروا حسین کا فلم ‘ٹچ بٹن’ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اداکارہ نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ایراخان اور نوپور شکھیرے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ”کتنی پاگل دوپہر تھی وہ! لوگوں کو آپ کی محبت کا جشن مناتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور یہ بہت متعدی تھا،میرا دل تم دونوں کی محبت اور پیار سے پھولے نہیں سما رہا تھا،مجھے خوشی ہے کہ میں اس  تقریب کا حصہ بنی،پیار ،پیار ، پیار “۔

اداکارہ نے اپنے تبصرے میں لکھاکہ”میں تم سے زیادہ محبت کرتی ہوں“۔ایرا خان نے ایک اور تبصرے میں لکھا کہ”دوسری تصویر  اس روز کی میری پسندیدہ تصویر تھی“۔فاطمہ ثنا شیخ نے بھی اس تصویر کو اپنی پسندیدہ تصویرقرار دیا۔

اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی پوسٹ پر کئی صارفین نے مضحکہ خیز تبصرے کیے ۔ کئی صارفین نے اداکارہ کو ایرا خان کی سوتیلی ماں اور عامر خان کی تیسری اہلیہ قرار دیدیا۔

متعلقہ تحاریر