ایوشمان کھرانا کی نئی فلم میں نازیہ حسن کا کون سا مشہور گیت شامل ہے؟
نازیہ حسن کا یہ گیت 1979 میں ریلیز کیا گیاتھااور ریلیز کے ساتھ ہی یہ گیت برصغیر پاک و ہند میں ہر لب پر جاری اور ہر محفل کی جان بن گیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانا کی نئی ایکشن فلم’این ایکشن ہیرو ‘ میں پاکستانی پاپ موسیقی کی ملکہ مرحومہ نازیہ حسن کا سپر ہٹ گیت’آپ جیسا کوئی ‘شامل کیا گیا ہے۔
70اور 80 کی پاکستان اور بھارت میں دھوپ مچانے والے اس گیت کو آئٹم نمبر کی شکل میں فلم میں شامل کیا گیا ہے اور اس گانے کو اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ایوشمان کھرانا پر فلمایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
فاطمہ ثنا شیخ کی عامر خان سے شادی کی افواہیں گرم
لکس اسٹائل ایوارڈز میں قومی ترانے کا” نیا اسٹائل“ تنازع کا باعث بن گیا
آنجہانی گلوکارہ نازیہ حسن کا یہ گیت 1979 میں ریلیز کیا گیاتھااور ریلیز کے ساتھ ہی یہ گیت برصغیر پاک و ہند میں ہر لب پر جاری اور ہر محفل کی جان بن گیا تھا۔
ایوشمان کھرانا کی نئی فلم’این ایکشن ہیرو ‘ میں اس گیت کو سینئر اداکارہ سلمیٰ آغا کی صاحبزادی زہرہ خان اور التمش فریدی نے نئے انداز میں گایا ہے جبکہ بھارتی موسیقار تنشک باغچی نے اس گانے کی موسیقی ترتیب دی ہے۔
یوٹیوب پر گزشتہ روز جاری کیے گئے اس گانے کوصرف 24 گھنٹے میں 67لاکھ مرتبہ دیکھااور سنا جاچکا ہے جبکہ 39 ہزار سے زائد صارفین نے اس گانے کو پسند کیا ہے۔









