عاصم اظہر کی لکس اسٹائل ایوارڈز میں میرب علی کوگلاب پیش کرنیکی وڈیو وائرل

گلوکار عاصم اظہر کی لکس اسٹائل ایوارڈز کے دوران اپنی منگیتر اداکارہ میرب علی کو بھرے ہال میں گلاب پیش کرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وڈیو میں عاصم اظہر کو اپنا مشہور گیت حبیبی گنگناتے ہوئے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
جامی آزاد اداکار فیروزخان کو لکس اسٹائل ایوارڈ سے نوازنے پر برہم
ابرار الحق نےحقیقی آزادی جلسے کیلیے نیانغمہ”ہے حق ہمارا آزادی “جاری کردیا
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار اپنے گیت حبیبی کے بول گنگناتے ہوئے آتے ہیں اور اپنی منگیتر میرب علی کے سامنے کرسی رکھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔بعدازاں عاصم اظہر میرب علی کے ساتھ گلدان میں رکھا گلاب اٹھاکر انہیں پیش کرتے ہیں جس کے بعد تقریب تالیوں اور آوازوں سے گونج اٹھتی ہے۔
Habibi, you’ve got us melting at this public display of affection 🫠🫶🏻#GLxLSA22 #LSA2022 #21yearsofLSA #LUXStyleAwards @LUXStylePk #AsimAzhar #MerubAli pic.twitter.com/avwl2BB7nj
— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) November 25, 2022
اس موقع پر اداکارہ میرب علی بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زور سے چلاتی ہیں اورعاصم اظہر جھک کر ان کیلیے احترام کا اظہار کرتے ہیں جواباًاداکارہ بھی تالیاں بجاکر ان کی پذیرائی کرتی ہیں اور خوشی سے چلاتی ہیں۔









