سائرہ یوسف کی نارویجن ڈانس گروپ ’دی کوئیک اسٹائل‘ سے ملاقات
مشہور نارویجن ہپ ہاپ ڈانس گروپ’ کوئیک اسٹائل‘ کوک اسٹوڈیو کے تعاون سے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری خوبرو اداکارہ سائرہ یوسف نے دورہ پاکستان پر آئے نارویجن ڈانس گروپ ’دی کوئیک اسٹائل‘ سے ملاقات کی ہے۔
اداکارہ نے نارویجن ڈانس گروپ کے ساتھ ملاقات کے موقع پر لی گئی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس کی صارفین کی جانب سے پذیرائی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گلوکار کیفی خلیل نے اپنی نئی میوزک وڈیو کا ٹیزر جاری کردیا
اداکارہ سائرہ یوسف کسے اپنا سب کچھ سمجھتی ہیں؟
اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں دل کے ایموجیز بناتے ہوئے نارویجن بینڈ کیلیے محبت کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
مشہور نارویجن ہپ ہاپ ڈانس گروپ’ کوئیک اسٹائل‘ کوک اسٹوڈیو کے تعاون سے ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے۔
رواں برس کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 کے گانے’ کنا یاری‘ پراپنی ڈانس پرفارمنس کے ذریعے کوئیک اسٹائل کے پاکستانی نژاد نارویجن بانی ارکان سلیمان ملک، بلال ملک، ناصر سری خان اور انکے ساتھیوں نے اپنی ڈانس پرفارمنس کے ذریعے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی۔
بعدازاں گزشتہ ماہ’دی کوئیک اسٹائل‘ نے گزشتہ ماہ’کانا یاری‘گانے والے بلوچ گلوکار وہاب بگٹی کے ساتھ ملاقات کرکے ان سے براہ راست یہ گانا سنا تھا۔
رواں ماہ قطر میں منعقدہ ڈارب لوسیل فیسٹیول کے دوران بھی’دی کوئیک اسٹائل‘ نے کانایاری پر اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس وڈیو کو دو ہفتے میں 11لاکھ صارفین کی جانب سے دیکھا جاچکا ہے۔









