نورا فتحی فیفا ورلڈکپ کے دوران اسٹیڈیم میں اپنا گانا سن کر خوشی سے نہال

اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنی وڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔

قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کے آفیشل نغمے میں اپنی آواز اور رقص کا جادو جگانے والی مراکشی نژاد بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی اسٹیڈیم میں اپنا گانا سن کر خوشی سے پھولی نہیں سمائیں اور دیوانہ وار رقص شروع کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنی وڈیو شیئر کرتے ہوئے طویل جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیفا ورلڈکپ:کیا نورا فتحی کا لائٹ دی اسکائی شکیرا کے واکا واکا کو پیچھے چھوڑ دیگا؟

نورا فتحی کے میوزک کمپنی ٹی سیریز کے مالک بھشن کمار سے معاشقے کی تصدیق

نورافتحی نے لکھا کہ”وہ لمحہ جب آپ فیفاورلڈ کپ اسٹیڈیم  میں اپنی آواز سنتے ہیں، یہ بہت حقیقی تھا! یہ اس طرح کا سنگ میل  ہےجو سفر  کو قابل قدر بناتا ہے، میں نے ہمیشہ اس طرح کے لمحات کا تصور کیا ہے، میں ایسی خواب دیکھنے والی ہوں جو ہمیشہ ان خوابوں کی تکمیل کی بھوک میں مبتلا رہتی ہے،بچپن کی ایک شرمیلی لڑکی آج دنیا میں کس مقام پر ہے“۔

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

نورا فتحی نے مزید کہا کہ  ”اپنے آپ پر یقین رکھیں، کبھی کسی کو یہ نہ کہنے دیں کہ آپ نہیں کر سکتے! آپ کے خواب کبھی بھی بڑے نہیں ہوتے! بہت سے لوگ شروع میں مجھ پر ہنسے لیکن ہم یہاں ہیں، اور یہ تو ابھی شروعات ہے“۔

یادرہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ2022 کا آفیشل نغمہ”لائٹ دی اسکائی “ میں مراکشی نژاد بالی ووڈ اسٹار نورا فتحی، اماراتی گلوکار بلقیس، عراقی فنکار رحمہ ریاض اور مراکش کی گلوکارہ منال بنجلیخا  نے اپنی آواز اور انداز کا جگایا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

اس گانے کو یوٹیوب پر ریلیز کیے جانے کے بعد ایک ماہ میں 2کروڑ 20 لاکھ مرتبہ دیکھا اور سنا جاچکا ہے جبکہ4 لاکھ 90 ہزار صارفین نے اس گانے کیلیے پسندیدگی کا اظہارکیا ہے۔

متعلقہ تحاریر