ملائیکہ اروڑا کے حاملہ ہونے کی خبر پر ارجن کپور کیوں غصے میں آگئے ؟

ایک ہندوستانی میڈیا آؤٹ لیٹ کی جانب سے ملائیکہ اروڑہ کے حمل کے بارے میں دعوے کیے جانے پر ارجن کپور غصے سے آگ بگولہ ہوگئے ، انہوں نے صحافی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اس طرح کی جعلی خبریں شائع کرتے رہتے ہیں، انہوں نے صحافی کو بے حس بھی کہا اور ان کی خبروں کو کوڑا کرکٹ بھی قرار دیا

بھارتی نشریاتی ادارے کی جانب سےاداکارہ ملائیکہ اروڑا کے حمل کے بارے میں دعوے  پر ارجن کپور غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور خبر کو کوڑا کرکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے جعلی اور گمراہ کن  خبر کہہ ڈالا ۔

پنک ولا  نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا  ہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور ایک ساتھ اپنے پہلے بچے کی توقع کررہے ہیں اور ملائیکہ  کے اکتوبر میں لندن کے دورے کے دوران حاملہ ہونے کا انکشاف کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی فوج کو گلوان یاد دلانے پر انتہاپسندوں کی اداکارہ رچی چڈھا کو قتل کی دھمکیاں  

ارجن کپور نے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھاکہ "یہ سب سے کم ہے جو آپ کہہ سکتے تھے اور آپ نے اسے آرام دہ ہوکرکیا ہے۔ بے حس اور بالکل غیر اخلاقی۔ کوڑا کرکٹ کی خبریں لے جانے میں۔ ایسا نہیں کیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ صحافی باقاعدگی سے اس طرح کے مضامین لکھ رہا ہے اور بچ جاتا ہے کیونکہ ہم ان جعلی گپ شپ پر مبنی آرٹیکلز کو نظرانداز کردیتے ہیں جبکہ وہ میڈیا پر پھیل جاتے ہیں اور سچ بن جاتے ہیں۔

نیوز 18 کی خبر کے مطابق، ملائیکہ اروڑا نے اپنے اکاؤنٹ سے ارجن کپور کی انسٹاگرام کہانی بھی شیئر کی، افواہوں کو بے بنیاد قراردیا۔ انہوں نے  صحافی کی اسٹوری کو تنقید کا نشانہ بنایا اور جھوٹا قرار دیا ۔

یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑہ نے پہلے ارباز خان سے شادی کی تھی۔ دونوں سال 1998 میں شادی کے بندھن میں بندھے لیکن 18 سال کی شادی کے بعد مارچ 2016 میں الگ ہوگئے۔

دونوں کا ایک بیٹا ارہان  ہے جبکہ ملائیکہ اروڑا اس وقت ارجن کپور کو ڈیٹ کررہی ہیں اور ارباز خان اطالوی ماڈل جارجیا اینڈریانی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔ملائکہ اور ارجن اکثر ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں ۔

اس سال کے شروع میں کافی ود کرن 7 میں ارجن نے انکشاف کیا کہ وہ اور ملائیکہ  سے ابھی شادی کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ "میں اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا تھا۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ میں کہاں جا رہا ہوں۔

ارجن نے کہا تھا کہ میں بہت حقیقت پسند انسان ہوں، ایسا نہیں ہے کہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے۔ میں یہاں بیٹھا ہوا نہیں ہوں۔ میں واقعی، پیشہ ورانہ طور پر، تھوڑا زیادہ مستحکم ہونا چاہوں گا۔ اور میں مالی بات نہیں کر رہا ۔

ارجن کپور کا کہنا تھا کہ میں ایسا کام کرنا چاہوں گا جس سے مجھے خوشی ہو۔ کیونکہ اگر میں خوش ہوں تو میں اپنے ساتھی کو خوش کرسکتا ہوں۔ اور میں محسوس کرتا ہوں کہ میری بہت سی خوشی میرے کام سے آتی ہے ۔

رواں سال کے آغاز میں ارکن اور ملائیکہ کے بریک اپ کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم  ارجن نے فوری طور پر انسٹا گرام پر  اپنے پیغام سے   تمام تر قیاس آرائیوں کو ختم کیا  اور ملائیکہ کی تصویر بھی شیئر کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر