بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو عمرے کی سعادت نصیب، وڈیوز اور تصاویر وائرل

شاہ رخ خان اپنی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کیلیے پہلے سے سعودی عرب میں موجود تھے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان  نے  مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ اداکار کی مسجد الحرام میں احرام میں ملبوس تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

پاکستان میں ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کا عمرہ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا۔صارفین کی جانب سے اپنے پسندیدہ اداکار کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان نے 57ویں جنم دن پر ایکشن فلم پٹھان کا ٹیزر جاری کردیا

فلم پٹھان میں شاہ رخ کے بعد جان ابراہیم کی پہلی جھلک جاری

ٹوئٹر پر وائرل تصاویر اور وڈیوز میں شاہ رخ خان احرام میں ملبوس اور چہرے پر ماسک لگائے ہوئے   ہیں جبکہ لوگوں نے انہیں گھیرا ہوا ہے۔

شاہ رخ کے فین کلب کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے بھی ایک تصویر اور ویڈیو شیئر کی اور   کیپشن  میں لکھاکہ کہ شاہ رخ خان مکہ شریف میں عمرہ ادا کرتے ہوئے۔پوسٹ پر ان کے مداحوں کی جانب سے تہنیتی پیغامات کا سیلاب امڈ آیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلم ڈنکی کی شوٹنگ کیلیے پہلے سے سعودی عرب میں موجود تھے۔کنگ خان نے بدھ کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو  سعودی عرب میں شوٹنگ مکمل ہونے سے آگاہ کیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

وڈیو میں کنگ خان کا کہنا تھا کہ”شوٹنگ کا شیڈول مکمل کرنے سے زیادہ اطمینان بخش کوئی چیز نہیں ہے جیسا کہ یہاں سعودیہ میں ڈنکی کا ہوا ہے۔ اس لیے میں راجو سر اور باقی کاسٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے اسے اتنا خوبصورت بنایا۔ سعودی وزارت فلم و ثقافت   کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے ہمیں ا تنے شاندار مقامات، شاندار انتظامات اور گرمجوش مہمان نوازی    مہیا کی۔ سب کا بہت شکریہ “۔

اداکار نے وڈیو کے کیپشن  میں لکھاکہ”سعودی وزارت ثقافت و فلم کا  بہت بڑا شکریہ  ٹیم اور ان تمام لوگوں کا جنہوں نے ڈنکی کے اس شوٹ شیڈول کو اتنا ہموار بنایا “۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

دریں اثنا بالی ووڈ کنگ نے جمعرات کو پٹھان کے نئے پوسٹرز کی نقاب کشائی کی، جس میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی شریک اداکاری تھی۔ نئے پوسٹرز میں انہیں بندوقوں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

پیشہ ورانہ محاذ کی بات کی جائے تو کنگ خان کی آئندہ برس 3 فلمیں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔ فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون، فلم جوان میں نینتھرا اور فلم ڈنکی میں اداکارہ تاپسی پنو ان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

متعلقہ تحاریر