نیٹ فلیکس پر "ہیری اینڈ میگھن” کا ٹریلر جاری، برطانیہ میں تہلکہ مچ گیا
نیٹ فلیکس نے ڈیوک اینڈ ڈچس آف سسیکس پر اپنی آنے والی دستاویزی فلم کا پہلا ٹریلر جاری کیا ہے، فلم میں شاہی جوڑے کی شادی، مباشرت، میگھن کے حاملہ ہونے کے لمحات سمیت ذاتی زندگی کی تصاویر شامل کی گئیں ہیں۔ فلم پر 88 ملین پاؤنڈز لاگت آئی ہے
نیٹ فلکس نےڈیوک اینڈ ڈچس آف سسیکس پر اپنی آنے والی دستاویزی فلم کاپہلا ٹریلر جاری کردیاہے۔”ہیری اینڈ میگھن” کے عنوان سے دستاویزی فلم جوڑے کی محبت کی کہانی کی بلندیوں پر روشنی ڈالیں گی۔
نیٹ فلکس نے برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی زندگی کی کہانی پر مبنی ڈاکیومینٹری کا ٹریلرجاری کردیا ہے۔ دستیاویزی فلم میں "ہیری اینڈ میگھن” میں مذکورہ جوڑے کی ذاتی تصاویر بھی شامل کی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
فرحۃ : ناکبہ پر بنی فلم کی اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود نیٹ فلکس پر نمائش جاری
نیٹ فلکس دستاویزی فلم کا پریمئر رواں ماہ منعقد ہوگا۔ فلم میں شاہی جوڑے کی شادی، مباشرت، میگھن کے حاملہ ہونے کے لمحات سمیت ذاتی زندگی کی تصاویر شامل کی گئیں ہیں۔ فلم پر 88 ملین پاؤنڈز لاگت آئی ہے ۔
نیٹ فلکس ڈاکیومینٹری فلم "ہیری اینڈ میگھن” 6 اقساط پر مشتمل ہے اور فلم کی اگلے ہفتے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔ شاہی جوڑے کی محل چھوڑ کر امریکا منتقل کی داستان بھی فلم کا حصہ بنائی گئی ہے ۔
ٹریلرکے ریلیزکے موقع پر گفتگو میں شاہی جوڑے نے کہاکہ ڈاکیومینٹری فلم بنانے کا مقصد بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے کوئی نہیں دیکھ سکتا ہے۔ لہٰذا مجھے اپنے خاندان کو تحفظ دینے کے لیے سب کچھ کرنا پڑا ہے۔
میگھن مارکل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب معاملات اس طرح داؤ پر لگ جائیں تو کیا یہ بہتر نہیں کہ لوگ ہماری کہانی کو زیادہ توجہ سے سنیں؟ فلم میں شاہی خاندان سے حوالے سے کئی راز افشا ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسرائیلی فلم ساز کی فلم “کشمیر فائلز” پر کڑی تنقید سے بھارتی آگ بگولہ ہوگئے
برطانوی شاہی جوڑے کی دستاویزی فلم نے جہاں ان کے مداحوں میں تجسس پیدا کیا وہی فلم سے شاہی خاندان میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ فلم میں شاہی خاندان کی نسلی پرستی بھی سامنے آسکتی ہے جس سے مشکلات جنم لیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ڈیوک اینڈ ڈچس آف سسیکس ہیری اوران کی اہلیہ میگھن نے نیٹ فلکس کیلئے اپنی پہلی دستاویزی سیریز بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن یہ سریز کب ریلیز ہوگی اس کی تاریخ نہیں بتائی گئی تھی ۔