داڑھی اور امامہ پہنے شخص کی لڑکی کے رقص سے لطف اندوزی کی ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ مذکورہ شخص کو مولوی  قرار دیتے ہوئے اس بیہودہ حرکت کی شدید مذمت  کی ہے، سوشل میڈیا پر گردش کرتی وڈیو میں  دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک داڑھی والا شخص امامہ باندھے ہوئے لڑکی کے ساتھ بیہودہ رقص کے مزے لوٹ رہا ہے

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک داڑھی والا شخص جوکہ سر پر امامہ باندھے ہوئے ہے  خاتون کے رقص سے لطف اندوز ہورہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیومیں کچھ مردوں کو  کمرے میں ایک خاتون رقاصہ کے ڈانس مووز سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا جوکہ ایک پرائیویٹ پارٹی دکھائی دے رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سائرہ یوسف کی نارویجن ڈانس گروپ ’دی کوئیک اسٹائل‘ سے ملاقات

امامہ باندھے ہوئے داڑھی والے شخص کی نجی ڈانس پروگرام سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈارھی والا شخص امامہ باندھے ہوئے لڑکی کے ساتھ بیہودہ رقص کے مزے لوٹ رہا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امامہ اور شلوار کرتا پہنے ایک داڑھی والا شخص تالیاں بجا تے  ہوئے مذکورہ رقاصہ سے چھیڑ چھاڑ بھی کررہا ہے ۔

مولانا جیسے دکھنے والا شخص جوکہ ایک صوفہ پر براجمان ہے اس پر مذکورہ رقاصہ نے ناچتے ہوئے اس کے ساتھ بیٹھ گئی اور وہ بھی ان سے خوش دکھائی دیا ۔

مولانا جیسے حلیہ میں ملبوس شخص کے ساتھ موجود ایک اور آدمی جس کے ہاتھوں میں کرنسی نوٹ موجود ہیں وہ خاتون رقاصہ پر نوٹو ں کی بارش کر رہا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے  کہا کہ مذکورہ شخص  مولوی دکھائی دے رہا ہے ۔ انہوں نے مولوی کی اس بیہودہ حرکت کی شدید مذمت بھی کی ہے ۔

متعلقہ تحاریر