عاطف اسلم رواں سال اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ سنے جانےوالے پاکستانی گلوکار قرار

ہپ ہاپ گلوکار طلحہٰ انجم دوسرے پسندیدہ پاکستانی گلوکارقرار پائے، پسوڑی سال کا سب سے زیادہ سنا جانے والا پاکستانی گیت اور شائے گل سب سے زیادہ سنی جانے والی پاکستانی گلوکارہ قرار پائیں

عالمی  شہرت یافتہ نشریاتی کمپنی ’اسپاٹیفائی‘ نےسال کے اختتام پراپنے 2022 پلیٹ فارم پر سرفہرست رہنے والے گلوکاروں، گانوں اور فہرستوں  کی تفصیلات  جاری کردیں۔ عاطف اسلم رواں سال اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ نشر کیے جانے والے پاکستانی  گلوکار قرار پائے جو اپنی مداحوں کے دلوں پر مسلسل چھائے ہوئے ہیں۔

عاطف اسلم کے بعد ہپ ہاپ گلوکار طلحہٰ انجم اسپاٹیفائی پر سامعین کے پسندیدہ پاکستانی گلوکار قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیے

 اسپاٹیفائی کا 22ویں برسی پر نازیہ حسن کو شاندار خراج عقیدت

اسپاٹیفائی کا گلوکارہ حدیقہ کیانی کو منفرد انداز میں خراج تحسین

مقامی فنکاروں کی فہرست میں لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کے ساتھ طلحہٰ یونس، ینگ اسٹنرز اور عاصم اظہر بھی شامل تھے۔ گلوکارعبدالحنان، حسن رحیم اور علی سیٹھی پہلی بار ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

دریں اثنا کینیڈین نژاد بھارتی ریپر امریت پال ڈھلون عرف اے پی ڈھلون پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے گلوکار قرار پائے ۔ ان کے بعد اریجیت کو پاکستان میں سب سے زیادہ سنا گیا۔  پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے دیگرنمایاں  فنکاروں میں  پریتم، گروندر گل، سدھو موسے والا، دی ویک اینڈ اور تنشک باغچی شامل ہیں۔

حیرت انگیز طور پرپاکستان میں کورین پاپ یا کے پاپ کیلیے پسندیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ بی ٹی ایس ہے۔ کورین بینڈنے  پاکستانی سامعین میں اپنے لیے ایک مضبوط مقام بنایا ہے اور اس سال پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے فنکاروں کی فہرست میں بھی جگہ بنا لی ہے۔

 پاکستانی سامعین تاحال علی سیٹھی اور شائی گل کے گانے پسوڑی  کے سحر میں مبتلا ہیں اور  یہ پاکستان میں سب سے زیادہ نشر ہونے والا گانا بن گیا ہے۔رواں برس کے آغاز میں  پسوڑی پہلا پاکستانی گانا بن گیا  تھاجس نے اسپاٹیفائی  کی گلوبل وائرل 50 فہرست میں ٹاپ 3 میں جگہ بنائی تھی  اور اپنی عالمی پسندیدگی کو ثابت کیا تھا۔

شائی گل، جو سب سے زیادہ سنی جانے والے مقامی خاتون گلوکار ہیں اور بلا شبہ اس سال پاکستان کے ممتاز بریک آؤٹ اسٹارز میں سے ایک ہیں جنہیں رواں ماہ کے لیے اسپاٹیفائی  کےایکول پاکستان پروگرام کی  سفیر نامزد کیا گیا ہے۔

پاکستان میں دوسرے سب سے زیادہ نشر کیے جانے والے گانوں میں اے پی ڈھلون اور گوریندر گل کا’ایکسکیوزز‘اور نئے پاکستانی فنکاروں  عبدالحنان اور روویلیو کے’ بکھرا ‘اور’ ارادے‘ شامل تھے، جو فہرست میں بالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہےجبکہ شبھ کا’نولوو ‘ پانچویں نمبر پر آیا۔

اسپاٹیفائی پر سال 2022 کچھ ابھرتے ہوئے ستاروں  کےنام رہا جنہوں نے نہ صرف مقامی موسیقی کے منظرنامے بلکہ  پوری دنیا کو اپنے طوفان سے لپیٹ میں لے لیا۔

عبدالحنان  مقامی چارٹس میں مسلسل سرفہرست ہیں اور  پاکستان کے آزاد موسیقی کے منظر نامے کی زبردست کامیابی کی ایک حقیقی مثال ہیں۔ ان کا نام سب سے زیادہ نشر ہونے والے مقامی فنکاروں کی فہرست میں چمک رہا ہے۔

حسن رحیم اور جسٹن بی بی کے پیچے ہٹ،   کیفی خلیل کی کہانی سنو 2.0 اور کنا یاری، جسے انہوں نے ایوا بی اور وہاب بگٹی کے ساتھ گایا تھا،   اس سال سب سے زیادہ  نشر کیے جانے والے مقامی گانوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔

متعلقہ تحاریر