آریان خان بطور رائٹر بالی ووڈ میں انٹری کیلیے تیار، شاہ رخ اور گوری خوشی سے نہال
آریان کی کی ڈیبیو فلم ان کے والد شاہ رخ کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلی انٹرٹیمنٹ کے بینر تلے بننے جارہی ہے

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے فرزند آریان خان نے بطوراسکرپٹ رائٹر بالی ووڈ میں انٹری کیلیے کمر کس لی۔ شاہ رخ اور گوری نے بیٹے کے بالی ووڈ ڈیبیو پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
شاہ رخ خان کے بیٹے نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں جلد بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا اشارہ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مجھ پر گیا ہے میرا لڑکا، شاہ رخ کا آریان کی تصویر پر تبصرہ
کرن جوہر نے آریان خان کو فلم کیلیے سائن کرلیا
آریان خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے تحریر کردہ اسکرپٹ کی کاپی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے مستقبل کے عزائم سے آگاہ کیا ہے۔آریان خان نے اپنی پوسٹ کی تفصیلات میں لکھاکہ تحریر کا کام مکمل کرلیا،اب ایکشن کہنے کیلیے انتظار نہیں کرسکتا۔
View this post on Instagram
کنگ خان نے بیٹے کی پوسٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ”واہ! سوچنے ، یقین کرنے اور خواب دیکھنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ، اب ہمت دکھانی ہے،آپ کی ابتدا کیلیے نیک خواہشات کا اظہار، یہ ہمیشہ خاص ہوتی ہے“۔ گوری خان نے بھی بے صبری کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ”میں دیکھنے کیلیے انتظار نہیں کرسکتی“۔
آریا ن خان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں طور پر دیکھاجاسکتا ہے کہ ان کی ڈیبیو فلم ان کے والد شاہ رخ کی پروڈکشن کمپنی ریڈ چلی انٹرٹیمنٹ کے بینر تلے بننے جارہی ہے۔اسکرپٹ کی کاپی پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ کی ملکیت ہے۔
واضح رہے کہ آریان خان کو گزشتہ سال 3 اکتوبر کونارکوٹکس کنٹرول بورڈ نے ممبئی میں کروزشپ پرچھاپے کے دوران منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتارکیا تھا۔ آریان خان کو 25 دن تک جیل کی ہوا کھانے کے بعد ضمانت ملی تھی بعدازاں تحقیقات کے دوران انہیں بے قصور قرار دیکر الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔









