ملائیکا اروڑا کے ریئلٹی شو کاآغاز، شادی اور مزید بچوں کی خواہش کے سوال پر کیا کہا؟
مجھے نہیں معلوم کہ میرا مستقبل کیا ہے ،یہ وہ چیزیں ہیں جن پر یقیناً آپ اپنے ساتھی سے بات کرتے ہیں، ملائیکا اروڑا کا فرح خان کے سوال پر جواب

بالی ووڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا نے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اپنے رئیلٹی شو کا آغاز کردیا ہے۔
اداکارہ نےاپنے شو کی پہلی قسط میں اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور کے ساتھ اپنے تعلقات اور اپنی سابقہ شادی شدہ زندگی پر بھی کھل کر بات کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ملائیکا اروڑا کے حاملہ ہونے کی خبر پر ارجن کپور کیوں غصے میں آگئے ؟
ایوشمان کھرانا کی نئی فلم میں نازیہ حسن کا کون سا مشہور گیت شامل ہے؟
ملائیکا اروڑا نے شو میں اداکار ارجن کپور کے ساتھ اپنےتعلقات اور سابق شوہر ارباز خان کے ساتھ طلاق کے موضوع پر بھی گفتگوکی ۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق پہلی قسط میں ملائیکہ کے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی کچھ دوستیں بھی شریک ہوئیں جن میں اداکارہ کرینہ کپور خان،نیہا دھوپیااور کوریوگرافر ہدایت کارہ فرح خان بھی شامل ہیں۔
This is too exciting.. Malaika Arora making her reality show.#MovingInWithMalaikapic.twitter.com/Oy7Art4sKo
— An epic issue 🐾 (@AbKyaKiyaMaine) December 5, 2022
فرح نے ملائیکا اروڑا سے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں کئی سوالات کیے، جن میں ایک یہ بھی تھا کہ کیا وہ مستقبل میں مزید بچوں اور دوبارہ شادی کی خواہش رکھتی ہیں؟ ۔ ملائیکا نے کہا کہ”مجھے نہیں معلوم کہ میرا مستقبل کیا ہے ،یہ وہ چیزیں ہیں جن پر یقیناً آپ اپنے ساتھی سے بات کرتے ہیں، یقیناً آپ ان چیزوں پر بحث کریں گے‘‘۔
ملائیکا نے کہا کہ وہ ایک ’سخت گیر رومانویت پسند‘ ہیں اور وہ صرف خود کو اور اپنے ساتھی کو خوش کرنا چاہتی ہیں۔”میں خود کو غیر محفوظ محسوس نہیں کرتی، صرف اس لیے کہ میں طلاق یا کسی اور چیز کا سامنا کرچکی ہوں، میں تلخ نہیں ہوں۔ میرے پاس محسوس کرنے کے لیے بہت کچھ ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میرا رشتہ ایک بہتر شخص کے ساتھ ہے، میں نےاپنی زندگی میں جو بھی انتخاب یا فیصلے کیے، خالصتاً خود کیے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ آدمی مجھے خوش رکھتا ہے،دنیا جو کچھ بھی کہتی ہے،یا جو کچھ بھی سوچتی ہے مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے “۔
چند روز قبل ایک بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ نے ملائیکا اروڑا کے حاملہ ہونے کا دعویٰ کیاتھا جس کے بعد ارجن کپور نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر ان رپورٹس کو جعلی اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے ادارے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔









