ساس، بہو اور شادی، عورت مانگے آزادی، علی گل پیر کا پاکستانی ڈراموں پر طنز
علی گل پیر نے پاکستانی ڈراموں کے مضحکہ خیز پروموز کا ایک نمونہ بناکر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔

معروف مزاحیہ اداکارو گلوکار علی گل پیر نے پاکستانی ڈراموں کے پروموز کا پوسٹ مارٹم کرکے رکھ دیا۔
علی گل پیر نے پاکستانی ڈراموں کے مضحکہ خیز پروموز کا ایک نمونہ بناکر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
علی گل پیر کا بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے جانے کا انکشاف
سعودی ایئرلائنز نے سپراسٹار ماہرہ خان کا بیگ گمادیا
علی گل پیر نےٹوئٹر پر شیئر کردہ وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ”ہرپاکستانی ڈرامے کا پرومو،بس ساس، بہواور شادی، ہر عورت مانگے آزادی“۔اداکار نے کیپشن میں آئی ایم گرین اور گرین انٹرٹینمنٹ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ہیں۔
Promo of EVERY Pakistani drama. Bas Saas, Bahu or Shadi har aurat mangay azadi 💚 #BecauseIamGreen #GreenEntertainment pic.twitter.com/iV5Jxl2FXb
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) December 8, 2022
پرومو کے پہلے منظر میں دلہا کودلہن کا گھونگٹ اٹھاتے ہوئے دکھایا گیا ہےاور پس منظر میں دلہے کی والدہ کی آوازآتی ہےکہ ہم بہت خوش ہیں کیونکہ ہمارے بیٹے عدیل کی شادی ہورہی ہے۔
دوسرے منظر میں ساس شادی کے 9 دن بعد بہواور بیٹے سے اب تک پوتے کی خوشخبری نہ سنانے کا شکوہ کرتی ہے جس پر لڑکی کہتی ہے کہ 9 دن میں کیسے ہوسکتا ہے تو ساس بیٹے سے بہو کی زبان درازی کا شکوہ کر ڈالتی ہے۔
تیسرے منظر میں لڑکی ماں بننے کی خوشخبری سناتی ہے تو اس کا شوہر ہونے والے بچے کو اپنا ماننے سے انکار کردیتا ہے اور عورت پر بدچلنی کا الزام لگاکر اسے دھکے دیکر گھر سے نکال باہر کرتا ہے۔
اگلے منظرمیں ایک اور کہانی دکھائی گئی ہے جس میں لڑکالڑکی سے کہتا ہے کہ شبنم میں بچپن سے تم سے پیار کرتا تھا جب میں تمہیں باجی بلاتا تھا،لڑکی کہتی ہے واقعی؟ اور پھر وہ سوچتی ہے کہ انہوں نے میرے ابو کو جیل میں ڈالا تھا، انہیں تومیں رلاؤں گی۔
پانچویں منظر میں بستر مرگ پر موجود شوہر بیوی کی قدر نہ کرنے کااعتراف کرکے آخری ہچکی لیتا ہے اوردل پکڑ کر مرجاتا ہےاور بیوی اور اس کی ماں نہیں عدیل نہیں کہتی رہ جاتی ہیں۔جس کے بعد اسکرین پر ڈرامے کانام نمایاں ہوتا ہے اور پس منظر سے آواز آتی ہے، دیکھے ’کمینی‘ہرچینل پر منگل کو 4 بجے۔
اس کےبعد علی گل پیراسکرین پر نمایا ں ہوتے ہیں اور کہتے ہیں”میں ایسے ڈرامے بالکل نہیں دیکھتا او ر نہ بناتاہوں کیونکہ میں گرین ہوں، کیا آپ ہیں؟









