رنبیر کپور کی دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی کامیابی پر لالی ووڈ کو مبارکباد
فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، بالی ووڈ سپر اسٹار کا مستقبل میں پاکستانی فلم سازوں کے ساتھ سعودی عرب میں کام کرنے کے سوال پر جواب

حال ہی میں باپ بننے والے بالی ووڈ سپر اسٹار رنبیر کپور نے فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی کامیابی پر پاکستان فلم انڈسٹری کو مبارک باد پیش کردی۔
بالی ووڈ اداکار نے مستقبل میں پاکستانی فلم سازوں کے اشتراک سے سعودی عرب میں فلم کرنے کی بھی حامی بھرلی۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی ایئرلائنز نے سپراسٹار ماہرہ خان کا بیگ گمادیا
علی ظفر نے معیشت کی تباہی کے ذمےداروں کے نام اور بحالی کا منصوبہ مانگ لیا
سعودی عرب کے شہر جدہ منعقدہ ریڈ سی فلم فیسٹیول کے موقع رنبیر کپور سے سوال کیا گیا کہا”اب ہمارے پاس سعودی عرب ایک پلیٹ فارم ہے جہاں ہم مشترکہ طور پر فلمیں بناسکتے ہیں، کیا آپ اپنی اور پاکستانی ٹیم کے ساتھ ملکر سعودی عرب میں فلم کرنا چاہیں گے؟
Bollywood renowned Actor #ranbirkapoor applauded and congratulated the Pakistan Film Industry for making a masterpiece like #ThelegendofMaulaJatt in his recent press talk. #MaulaJatt2022 #FawadKhan #HamzaAliAbbasi #MahiraKhan #HumaimaMalick #RanbirKapoor #LollywoodPictures pic.twitter.com/oLhF0H96xu
— Lollywood Pictures 🇵🇰 (@LollyPictures) December 8, 2022
رنیبر کپور نے کہاکہ”جی بالکل ! فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی،میں پاکستان فلم انڈسٹری کو فلم مولاجٹ پرمبارکباد دینا چاہوں گا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں وہاں ایسی فلم نہیں بنی“۔رنبیرکپور کی گفتگوپر تقریب کے شرکا نے دل کھول کر مبارک بادی اور تالیاں بجاکر ان کےخیالات کا خیرمقدم کیا۔









