کیفی خلیل کا گانا "کہانی سنو” کو بدترین انداز میں گانے پر آئمہ بیگ پر تنقید

گلوکارہ آئمہ بیگ نے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کا گانا "کہانی سنو" گایا تو شائقین نے کہا کہ خاتون گلوکارہ نے انتہائی محنت سے گانے کو مکمل طور پر برباد کردیا، سوشل میڈیا صارفین نے آئمہ بیگ پر تنقید کی نشتر کی برسات کردی جبکہ صحافی اور مصنف ماہ وش اعجاز نے کہا کہ اس میں ایسا کچھ نہیں جو دل و روح کو چھو جائے

پاکستانی گلوکار کیفی خلیل کا پاکستانی گانا "کہانی سنو” کافی مقبول ہورہا ہے۔ کیفی خلیل ایک نوجوان پاکستانی موسیقار اور گلوکار اور موسیقار ہیں جو کہ روایتی بلوچی موسیقی کو جدید موسیقی کے ساتھ ملا کر اس میں جدت لانے چاہتے ہیں۔

گلوکار کیفی خلیل کا حالیہ گانا "کہانی سنو” آئمہ بیگ نے گایا ہے۔ آئمہ بیگ کی آواز میں گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ آئمہ بیگ کی آواز میں "کہانی سنو” کو شائقین  نے گانا برباد کرنے کے مترادف قرار دیا ۔

یہ بھی پڑھیے

کوئی جگہ نہیں، انسان خطرناک ہوتے ہیں اور ہرجگہ ہوتے ہیں، کیفی خلیل  

شائقین کو آئمہ بیگ کی آواز میں گانا بلکل پسند نہیں آیا۔ شائقین نے کہا کہ کیفی خلیل کے گانے کو برباد کیا گیا ہے۔ شائقین نے کہا کہ وہ  آئمہ بیگ کے ورژن کو نہیں بلکہ صرف کیفی کے پرانے ورژن پر توجہ مرکوز کریں گے۔

مصنف و صحافی مہ وش اعجاز نے آئمہ بیگ کی آواز میں” کہانی سنو” اس میں کوئی ایسی بات نہیں جو دل و روح کو چھو جائیں مگر ٹھیک ہی ہے ۔ شائقین نے کہا کہ آئمہ بیگ نے بہت محنت سے گانے کو مکمل طور پر برباد کر دیا ہے ۔

آئمہ بیگ نے کیفی خلیل کے ہٹ گانے ’’کہانی سنو‘‘ کا اپنا ورژن ریلیز کیا تھا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان کے گائے نغمے کو  سختی سےمسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’گلوکارہ نے اصل گانے  کو خراب کردیا ہے ۔

گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیفی خلیل کا سپر ہٹ گانا ’کہانی سنو‘ اس لیے گایا کیونکہ ان کا دل ٹوٹ گیا تھا اور گانے کے بول ان کے حالات سے بہت ملتے جلتے تھے اور اس گانے نے میری ہمت بڑھائی ہے ۔

آئمہ بیگ کہا کہ  اس وقت میرے پاس اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے مناسب الفاظ نہیں تھے لیکن جب میں نے کیفی کا گانا اور بول سنے تو مجھے لگا کہ وہ وہی کہہ رہے ہیں جس کا اظہار میں کرنا چاہتا ہوں ۔

متعلقہ تحاریر