نورا فتحی کا جیکولین فرننڈس کیخلاف ہتک عزت پر 2 ارب روپے ہرجانے کادعویٰ
جیکولین نےبد نیتی پر مبنی وجوہات کی بناپر ہتک آمیز الزامات لگائے، جس کی وجہ سے ان کے کئی معاہدے منسوخ ہوگئے، نورا فتحی

مراکش سے تعلق رکھنے والی کینیڈین نژاد بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت پر 2ارب بھارتی روپے کے ہرجانےکا دعویٰ دائر کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے مبینہ طور پر جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نورا فتحی کے میوزک کمپنی ٹی سیریز کے مالک بھشن کمار سے معاشقے کی تصدیق
نورا فتحی فیفا ورلڈکپ کے دوران اسٹیڈیم میں اپنا گانا سن کر خوشی سے نہال
نورا نے الزام لگایا ہے کہ” جیکولین نےبد نیتی پر مبنی وجوہات کی بناپر ہتک آمیز الزامات لگائے، جس کی وجہ سے ان کے کئی معاہدے منسوخ ہوگئے“۔
نورا اور جیکولین دونوں ملزم سکیش چندر شیکر کے 200کروڑ روپے منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کیس میں ملوث رہے ہیں اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دونوں سے متعدد بار پوچھ گچھ کی ہے۔
#BreakingNews | #NoraFatehi sues #JacquelineFernandez, files defamation suit against her @anany_b shares more details #SukeshChandrashekhar #NationAt5 | @poonam_burde pic.twitter.com/1b5fg59QJl
— News18 (@CNNnews18) December 12, 2022
جیکولین منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہیں، نورا اب بھی اس کیس سے متعلقہ شخصیت اور گواہ ہے۔ نورا نے دہلی کی پٹیالہ عدالت کے سامنے دائر اپنے مقدمے میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کیس میں اس کا نام استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ اس کی ساکھ کو خراب کیا جا سکے جبکہ اس نے انڈسٹری سے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔
پیر کو ہی دہلی کی ایک عدالت نے اداکار جیکولین فرنینڈس اور سکیش چندر شیکر کے خلاف 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔جیکولین فرننڈس کےوکیل نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ انہیں ابھی تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعے چارج شیٹ اور دیگر دستاویزات کی مکمل کاپیاں موصول نہیں ہوئی ہیں۔









