ماریہ بی نے خواجہ سراؤں کی فلاح و بہبود کیلیے خُنسا فنڈ قائم کردیا

مشہور خواجہ سرا جولی خان خُنسا فنڈ کی سفیر مقرر، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی انٹرسیکس کمیونٹی کا خیال رکھیں، ماریہ بی

ٹرانس جینڈرز کی مخالفت میں کمر بستہ معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے خواجہ سراؤں(انٹرسیکس کمیونٹی) کی فلاح و بہبود کیلیے خُنسا فنڈ قائم کردیا۔

ماریہ بی نے مشہور خواجہ سرا جولی خان کو خُنسا فنڈ کا سفیر مقرر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹرانس جینڈر ایکٹ پر نظرثانی کرکےاسکا نام خواجہ سرا ایکٹ رکھاجائے، ماریہ بی

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے خواجہ سراؤں سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی

فیشن ڈیزائنرماریہ بی نے اپنی بہنوں  کے ساتھ ٹوئٹر پر جاری کردہ وڈیو میں خُنسا فنڈ کے قیام کا اعلان کیا۔ماریہ بی نے کہا کہ”آج ہم بہت خوش ہیں کیونکہ آج ہم ماریہ بی پراپنی پسندیدہ شخصیت جولی خان کے ساتھ  ایک انٹرسیکس (خواجہ سرا)فنڈ کا اعلان کررہے ہیں۔

ماریہ بی نے کہا کہ یہ وہ کمیونٹی ہے جسے 70 سال سے حقوق نہیں ملے۔ماریہ بی کی بہنوں  نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اور اب جب حقوق ملنے کی باری آئی ہے تو انہیں ہائی جیک کیا جارہا ہے،آئیے ہم سب مل کر اپنی خُنسا کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ کریں۔

ماریہ بی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ خنسا فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے،یہ  ہماری انٹرسیکس کمیونٹی کو بااختیار بنانے کا پہلا اقدام ہےاور جولی خان اسکی سفیر ہیں۔

ماریہ بی نے کہا کہ اس فنڈ کے قیام کا مقصد خواجہ سراؤں کو قانونی حقوق، روزگار، صحت اور تعلیم  فراہم کرنا ہے،اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی انٹرسیکس کمیونٹی کا خیال رکھیں۔

متعلقہ تحاریر