اداکارہ صبا فیصل نے بہو اور بیٹے کیخلاف محاذ کھولنے کو اپنی غلطی تسلیم کرلیا

بڑوں کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے، شاید میں نے کچھ وقت کے لیے سمجھداری نہیں دکھائی ،دونوں ویڈیوز اسی لیے ڈیلیٹ کیں کیونکہ مجھ سے نہیں دیکھی جارہی تھیں، اداکارہ کی نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو

سینئر اداکار صبا فیصل نے بیٹے اور بہو کیخلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھولنے کو اپنی غلطی تسلیم کرلیا۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر بیٹے اور بہو کیخلاف پوسٹ کردہ وڈیو ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بھی بتادی۔

یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے  نجی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر لانے سے متعلق سوال پر  کہاکہ”اسی لیے کہا جاتا ہے غصہ حرام ہے، کہتے ہیں غصہ آئے تو سکون سے بیٹھیں، پانی پیئں، نازک مرحلہ تھا میرے لیے جس میں، میں نے وہ ویڈیو لگادی، مجھے نہیں لگانی چاہیے تھی“۔

یہ بھی پڑھیے

صبا فیصل اور بہو کو گھر کا جھگڑا سربازار لانے پر تنقید کا سامنا

اداکارہ صبا فیصل نےکمر توڑ مہنگائی کیخلاف احتجاج کی کال دیدی

اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ”ویڈیوز اسی لیے ڈیلیٹ کیں کیونکہ مجھ سے خود نہیں دیکھی جارہی تھیں،اگر میں نے بیٹے کا نام لیا تو اس میں بہت درد اور تکلیف تھی، بڑوں کو سمجھداری سے کام لینا چاہیے، شاید میں نے کچھ وقت کے لیے سمجھداری نہیں دکھائی ،دونوں ویڈیوز اسی لیے ڈیلیٹ کیں کیونکہ مجھ سے نہیں دیکھی جارہی تھیں“۔

صبا فیصل نے تسلیم کیا کہ یہ ان کا  غلط قدم تھا، آئندہ مداح کبھی ان کے نجی معاملات سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے ۔بیٹے کی شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ”  میں اپنی پسند کی بہو   لائی   ہوں اور وہ اب بھی میرے بیٹے کے ساتھ ہے لیکن  ہر کسی کو آپ اپنی منشا کے مطابق نہیں ڈھال سکتے، شاید مجھے ویڈیوز شیئر کرنے پر پچھتاوا ہے “۔

یاد رہے کہ سینئر اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنی بہو اور بیٹےکیخلاف انسٹاگرام پر محاذ کھولتے ہوئے وڈیوز پوسٹ کی تھیں اور بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے قطع تعلق کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر