مہوش اعجاز نےکیفی خلیل کے’کہانی سنو ‘ کو ’ بے شرم رنگ ‘سے بہتر قرار دیدیا

خاتون صحافی نے دونوں گانوں کے ویوز اور اخراجات کا بھی موازنہ پیش کیا ہے۔

معروف صحافی اور اسکرین رائٹر مہوش اعجاز نے کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی  گلوکار کیفی خلیل کے گانے’کہانی سنو‘ کو بالی ووڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون پر فلمائے گئے فلم پٹھان کے گیت ’بے شرم رنگ ‘سے بہتر قرار دیدیا۔

خاتون صحافی نے دونوں گانوں کے ویوز اور اخراجات کا بھی موازنہ پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے گانے ‘بے شرم رنگ’ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

گلوکار کیفی خلیل نے اپنی نئی میوزک وڈیو کا ٹیزر جاری کردیا

مہوش اعجاز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ دیپیکا پر اتنے پیسے لگانے کا فائدہ؟ گانے کو ابھی تک ساڑھے 7 کروڑ مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ کیفی خلیل  نے اپنے گانے کہانی سنو پر اس کے مقابلے میں 0.0000000008فیصد رقم خرچ کی ہے اوراسے یوٹیوب پر 2 کروڑ 20 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور اس کا گانازیادہ بہتر بھی ہے۔

عباد نامی صارف نے خاتون صحافی کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ کہانی سنو بہت اچھا ہے، میری خواہش ہے کہ یہ تھوڑا سا لمبا ہوتا کیونکہ اتنے اچھے گانے کے لیے ڈھائی منٹ کا وقت بہت کم ہے۔

مہوش اعجاز نے لکھاکہ اس کی آواز ہے ہی ایسی  میٹھی اور خوبصورت  کہ  یقینی طور پر آپ اسے  ہمیشہ   سننا چاہتے ہیں۔

اپروا بنسل نامی بھارتی صارف نے لکھاکہ  تنازعات سے بھی مدد ملتی ہے، اور ہاں دیپیکا کو خواتین میں بے پناہ شہرت  حاصل ہے! اس کے علاوہ گانا دلکش ہے اور ہماری سماعتوں میں گونجتا ہے لہذا اسے پکڑنا ہی تھا۔ اس کے علاوہ اس مووز۔

مہوش اعجاز نے لکھا کہ کون سے مووز؟ وہ مضحکہ خیز ہیں۔اپروا نے لکھاکہ مجھے بھی وہ حرکتیں اچھی نہیں لگیں لیکن لگتا ہے کہ تمام خواتین نے اسے پسند کیا ہے اور وہ اس کا موازنہ جے ایل او  اور شکیرا اوردیگرسے کررہی ہیں  !

خاتون نے مزید کہا کہ  مجھے لگتا ہے کہ وہ مووز سیٹ اپ یا گانے کے ساتھ میل نہیں کھاتیں لیکن پھر بھی وہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ، مجھے یہ عجیب لگی ہیں۔

مہوش اعجاز نے کہا کہ میں ایک خاتون ہوں اور میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ مجھے وہ حرکتیں  عجیب لگی ہیں ، اس کے علاوہ میں  پرانے بالی ووڈ کو یاد کرتی ہوں۔

متعلقہ تحاریر