ہتک عزت کیس: ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کے ساتھ تصفیے کا اعلان
معروف اداکارہ اداکارہ ایمبرہرڈ نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے سابق شوہر جانی ڈیپ کے ساتھ 8 ملین ڈالر کے ہتک عزت کے مقدمے کو حل کرنے کا "انتہائی مشکل" فیصلہ کیا ہے، "پائریٹس آف دی کیریبین" اسٹار جانی ڈیپ کے وکلاء کے مطابق ایمبرڈ ہرڈ نے کیس کو ختم کرنے کیلئے 1 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے
ہالی وڈ کی معروف اداکارہ ایمبر ہرڈ نے اداکار جونی ڈیپ کے ساتھ ہتک عزت کیس میں عائد 8 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کے بعد تصفیے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ہالی وڈ اسٹار کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
اداکارہ ایمبر ہرڈ نے اپنے سابق شوہر اور معروف اداکار جانی ڈیپ کے ساتھ ہتک عزت کیس کا معاملہ طے کرلیا۔ امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت نے انہیں جونی ڈیپ کو ایک کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
شردھا کاقاتل آفتاب سزا سے بچنے کیلئے جانی ڈیپ کیس کا مطالعہ کرتا رہا
معروف اداکارہ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے سابق شوہرجانی ڈیپ کے ساتھ 8 ملین ڈالر کے ہتک عزت کے مقدمے کو حل کرنے کا "انتہائی مشکل” فیصلہ کیا ہے۔
فرانس کی سرکاری نیوز ایجنسی (اے ایف پی ) کے مطابق ا یمبر ہرڈ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس تصفیے کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی اپیل واپس لے رہی ہیں۔
اداکارہ ایمبر ہرڈ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میں اپنے اور جانی کے درمیان کیس کا تصفیہ چاہتی ہوں اس لیے اپنی اپیل واپس لے رہی ہوں اب مزید ایک اور ٹرائل کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ہوں۔
"پائریٹس آف دی کیریبین” اسٹار جانی ڈیپ کے وکلاء کے مطابق ایمبرڈ ہرڈ نے کیس کو ختم کرنے کیلئے 1 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاہم اس عدالتی جرمانے سے انتہائی کم رقم ہے ۔
اداکارہ ایمبر ہرڈنے اپنے سابق شوہر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں تاہم عدالت میں الزام غلط ثابت ہونے پر انہیں ورجینیا کی عدالت نے کو ایک کروڑ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔