اداکارہ عشنا شاہ کاچھپ کر وار کرنے والے ٹرولز کو چیلنج
اداکارہ نےٹرولز کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کا چیلنج بھی دے ڈالا۔
اداکارہ عشنا شاہ نے جعلی شناخت کے پردے تلے چھپ کر رکیک حملے کرنے والے سوشل میڈیا ٹرولز کو نشانے پر رکھ لیا۔
اداکارہ نےٹرولز کو اپنی شناخت ظاہر کرنے کا چیلنج بھی دے ڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
ہتک عزت کیس: ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کے ساتھ تصفیے کا اعلان
مہوش حیات نے کن مشہور شخصیات کیساتھ تصویر کو سیلفی آف دی ایئر قرار دیا؟
اداکارہ عشنا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”انٹرنیٹ ٹرولز کے لیے یہ ایک چیلنج ہے، اپنی شناخت ظاہر کریں۔اداکارہ نے مزید لکھاکہ صارف” “cutiepie2334کی طرف سے ارسال کردہ تبصرہ ”گھٹیا بے غیرت ک*یا مر جا تو“بہت بہتر لگتا ، اگر یہ 42سالہ شازیہ شیخ کی طرف سے آتا تاکہ اس کے پڑوسی اور کٹی پارٹی دیکھ سکیں کہ شازیہ باجی واقعی کیسا محسوس کرتی ہیں اور بولتی ہیں۔
Here is a challenge for internet trolls: reveal your identity. “Ghatiya bhegharait ku*iya mar jaa tu” by user* “cutiepie2334” sounds so much better if it’s coming from Shazia Sheikh, 42, mother of 4۔ Her neighbours & kitty party ought to see how Shazia Baji truly feels & speaks👀
— Ushna Shah (@ushnashah) December 19, 2022
دوسری جانب اداکارہ نے پیپسی پاکستان کی جانب سے لڑکیوں کے بائیک چلانے کے حوالے سے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کی مہم کی تعریف کی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے انسٹاگرام اپنی بائیک چلانے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے تبصرے میں لکھا کہ” پیپسی پاکستان کی ایسی شاندار مہم کا حصہ بن کر بہت اچھا لگا۔ کون کہتا ہے کہ ’لڑکیاں بائیک نہیں چلا سکتیں‘۔ امید ہے کہ پیپسی کا یہ اقدام آخر کار پاکستانی ذہنیت کو وسیع کرے گا تاکہ ہم پاکستان کی خواتین کے لیے نقل و حمل کی آزادی کے بارے میں اپنی سوچ میں وسعت پیدا کر سکیں ۔