60سالہ ٹام کروز نے فلمی تاریخ کا خطرناک ترین اسٹنٹ کرکے دنیا کو حیران کردیا
اداکار نے فلم مشن امپاسیبل 7 کے ایک منظر کیلیے پہاڑ پر تعمیر کردہ ریمپ سے بذریعہ موٹرسائیکل ہزاروں فٹ گہری کھائی میں چھلانگ لگاکر دیکھنے والوں کو انگلیاں دانتوں میں دبانے پر مجبور کردیا۔

بالی ووڈ کے سپراسٹار ٹام کروز نے 60 سال کی عمر میں فلم مشن امپاسیبل7 کیلیے فلمی دنیا کی تاریخ کا خطرناک ترین اور جان جوکھم میں ڈالنے والا اسٹنٹ کرکے دنیا کو حیران و پریشان کردیا۔
ٹام کروزنے اپنے کیریئر کے دوران کئی مشکل ترین اسٹنٹ کیےہیں تاہم اس مرتبہ انہوں نے پہاڑ پر تعمیر کردہ ریمپ سےبذریعہ موٹرسائیکل ہزاروں فٹ گہری کھائی میں چھلانگ لگاکر دیکھنے والوں کو انگلیاں دانتوں میں دبانے پر مجبور کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹام کروز کی فلم ٹاپ گن میورک نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر کمالیے
ٹاپ گن میوریک کی کامیابی پر ٹام کروز کا فلم بینوں سے اظہار تشکر
آئندہ برس ریلیز ہونے والی فلم مشن امپاسیبل 7کے لیے کیے گئے اسٹنٹ کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کرتے ہوئے ہالی ووڈ سپر اسٹار نے اسے اپنی زندگی کا مشکل ترین اسٹنٹ قرار دیا ہے۔
So excited to share what we’ve been working on. #MissionImpossible pic.twitter.com/rIyiLzQdMG
— Tom Cruise (@TomCruise) December 19, 2022
ٹام کروز نے اسٹنٹ کیلیے کئی ماہ تک دن میں 30 مرتبہ اور مجموعی طور پر 500 مرتبہ اسکائی ڈائیونگ جبکہ 13 ہزار مرتبہ موٹرسائیکل سمیت چھلانگ لگانے کی مشق کی۔
یہ اسٹنٹ 2020 میں کرونا وبا کے عروج کے دنوں میں ناروے میں فلمایا گیا تھا اور اس کی ویڈیواب جاری کی گئی ہے۔فلم کے ڈائریکٹر کرسٹوفر میکوائر کے مطابق ٹام کروز نے ماہرین کے ساتھ مشاورت کرکے موٹرسائیکل اور بیس جمپنگ کا ماسٹر پلان تیار کیا۔
فلم کے بیس جمپنگ کوچ مائلز ڈیشر نے بتایا کہ اس طرح کے اسٹنٹس میں سنگین طور پر زخمی ہونے یا موت کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران ٹام کروز نے اس اسٹنٹ کے بارے میں بتایا تھا کہ انہوں نے ایسا اسٹنٹ زندگی بھر نہیں کیا، ذرا سی غلطی بھاری پڑ سکتی تھی۔
خیال رہے کہ مشن امپاسبل 7 کو ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 کا نام دیا گیا ہے جو 14 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی جبکہ اس کا دوسرا حصہ 28 جون 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔









