"ارجنٹائن کا پاوا میسی لاوا ” پاکستانی اداکاروں کا میسی کو 5 ایکٹر کا فارم ہاؤس دینے کا اعلان

تصاویر اور وڈیوز شیئرنگ کی سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر  شیئر کی گئی ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار عدنان صدیقی نے لیونل  میسی کو فٹ بال ورلڈ کپ میں  بہترین  پرفارمنس پر  جہلم میں 5 ایکٹر کا فارم ہاؤس دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ وڈیو میں موجود دیگر افراد نے  میسی کا ارجنٹائن کا پاوا قرار دیا ہے

معروف پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم نے ارجنٹائن کے سپر اسٹار فٹ بالر لیونل میسی کو ارجنٹینا کا پاوا قرار دیتےہوئے انہیں جہلم میں 5 ایکٹر کا فارم ہاؤس تحفے میں دینے کا اعلان کردیا ہے ۔

پاکستانی ٹی وی کے معروف اداکار عدنان صدیقی، اعجاز اسلم اور کامیڈین مومن ثاقب نے ارجنٹائن کے مایہ ناز فٹ بالر لیونل میسی کو ارجنٹینا کا پاوا قرار دے دیا ۔ اداکاروں نے ان کو جہلم میں فارم ہاؤس میں تحفے میں دینےکا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لیونل میسی کا خواب پورا، ارجنٹینا اگلے چار سال کے لیے فٹبال ورلڈ کپ کا چیمپیئن بن گیا

تصاویر اور وڈیوز شیئرنگ کی سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار عدنان صدیقی نے لیونل میسی کو فٹ بال ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس پر جہلم میں 5 ایکٹر کا فارم ہاؤس دینے کا اعلان کیا ہے ۔

 

 

عدنان صدیقی نے پنجابی زبان میں لیونل میسی کو پاکستان کے شہر جہلم میں پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’میسی تواڈے واسطے جہلم سوسائٹی وچ 5 ایکڑ دا پلاٹ ‘ حاضر ہے ۔

پاکستانی شوبز اسٹاروں کی جانب سے ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو منفرد اور دلچسپ انداز میں مبارک باد ینے کا پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔

پاکستانی اداکاروں کے ساتھ وڈیو میں او بھائی مجھے مارو، مجھے مارو‘ جیسے مزاحیہ جملوں سے مشہور ہونے والے مومن ثاقب بھی نظر آرہے ہیں۔ مومن نے میسی کو پیغام میں اپنی چھٹیاں جہلم میں گزارنے کے لیے آئیں ۔

متعلقہ تحاریر