بلال مقصود نے نیا گانا ’تھوڑا تھک سا گیا ہوں‘ جاری کردیا

بلال مقصود نے اس گانے کا اصل ورژن گزشتہ سال کرونا لاک ڈاؤن کے دوران جاری کیا تھا۔گلوکار علی ظفر نے بھی اس گانے کو گایا تھا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار بلال مقصود نے اپنا نیا گانا’تھوڑا تھک سا گیا ہوں‘ جاری کردیا  ۔

بلال مقصود نے اس گانے کا اصل ورژن گزشتہ سال کرونا لاک ڈاؤن کے دوران جاری کیا تھا۔گلوکار علی ظفر نے بھی اس گانے کو گایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

بلال مقصود نے قومی ترانے کی عام فہم تشریح کردی

بلال مقصود نے ملک کے مسائل حل کرنیکا نیا نسخہ پیش کردیا

بلال مقصود  نے فیصل کپاڈیہ کے ساتھ اپنا بینڈ’اسٹرنگز‘ٹوٹنے کے بعد یہ تیسرا گانا جاری کیا ہے۔بلال مقصود نے اس گانے کے بول کرونا لاک ڈاؤن کے موقع پر لکھے تھے اور ابتدائی طور پر چند بول گنگناتے ہوئے اس کی وڈیو بھی جاری کی تھی۔

اس گانے میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں مقید انسانوں کی  کیفیت بیان کی گئی تھی۔گزشتہ روز یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی وڈیو کو اب تک 10ہزار مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔اس سے قبل یہ گانا گلوکار علی ظفر نے بھی گایا تھا۔

اس سے قبل بلال مقصود  نے رواں سال ہی اپنے دو گانے جاری کیے تھے۔8مئی کویوٹیوب پر جاری  کردہ گیت’نیا نیا‘جاری کیا تھا۔ اس گانے کو 3لاکھ 32 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

26جون کے جاری کیے گئے گانے’ظالمہ‘ کو اب تک یوٹیب پر 2 لاکھ 46 ہزار مرتبہ  دیکھا جاچکا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اسٹرنگز بینڈ ٹوٹنے کے بعد بلال مقصود تو اپنی موسیقی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اسٹرنگز کے لیڈنگ سنگر فیصل کپاڈیہ نے موسیقی سے کچھ دوری اختیار کررکھی ہے۔

فیصل کپاڈیہ آخری مرتبہ رواں سال کے آغاز میں کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں ینگ اسٹنرز کے اشتراک سے’پھر ملیں گے‘ گایا تھا۔

متعلقہ تحاریر