سجل علی اور میرا سیٹھی کا ڈرامہ سیریل ان کہی آئندہ ماہ ریلیز ہوگا

اس ڈرامے کو معروف  اداکار و ڈرامہ نویس محمد احمد نے تحریر کیا ہے۔ڈرامے میں سجل علی اور عمران عباس مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔

ادکارہ سجل علی،اداکار بلال عباس خان اور ادکارہ میرا سیٹھی پر مشتمل کاسٹ کا ڈرامہ سیریل”کچھ ان کہی“ آئندہ ماہ اے آروائی ڈیجیٹل پر نشر ہوگا۔

اداکارہ میرا سیٹھی ڈرامے کے حوالے سے خاصی پرجوش نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے مسئلہ نمبر ایک پر کسی کی توجہ نہیں، علی ظفر بڑھتی آبادی سے پریشان

بلال مقصود نے نیا گانا ’تھوڑا تھک سا گیا ہوں‘ جاری کردیا

اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے ٹوئٹ میں ڈرامے کے سیٹ پر سجل علی کے ساتھ کھنچوائی گئی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکارائیں مسکراتے چہروں کے ساتھ ایک دوسرے سے بغل گیر ہیں۔

میرا سیٹھی نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ”کچھ ان کہی جلد آرہا ہے،ڈرامے کی روح یہ ہے کہ حسینہ معین سے انور مقصود ملے اور ان سے محمداحمد ملے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ کہانی لفظ بااختیار کے حقیقی معنوں پر مشتمل ہے،  ہم بحیثیت افراد، اپنے آپ کو کیسے جانتے ہیں؟

سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق ڈرامہ سیریل کچھ ان کہی 14 جنوری 2023 سے ہر ہفتے کی شب 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل سے نشر ہوگا۔ اس ڈرامے کو معروف  اداکار و ڈرامہ نویس محمد احمد نے تحریر کیا ہے۔ڈرامے میں سجل علی اور عمران عباس مرکزی کردار اداکررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر