ماورا حسین کی والدہ کیساتھ عمرے کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی

میرا پہلا عمرہ ہمیشہ میرے لیے بہت خاص رہے گا،میرے خوابوں کے سچ ہونے کی ایک چھوٹی سی جھلک، عروہ حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ماورا حسین کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی۔اداکارہ نے اپنی والدہ کے ساتھ عمرے اور روضہ رسول  ﷺ پر حاضری کی سعادت حاصل کرلی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر عمرے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عشنا شاہ نے پیشہ ور گالفر حمزہ امین سے منگنی کرلی

ریحام خان نے نوجوان ماڈل و اداکار مرزا بلال سے تیسری شادی کرلی

عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ماورا حسین نے کیپشن میں لکھا کہ”21 دسمبر 2022میری سب سے بڑی خواہش پوری ہونے کا دن، الحمد للہ،ماما اور میں نے دو مرتبہ ساتھ عمرہ ادا کیا، اب میں اور کیا مانگ سکتی ہوں، الحمدللہ“۔

انہوں نے کہا کہ” زندگی واقعی مکمل محسوس ہوتی ہے، مجھے اب ایک طویل عرصے کے لئے دوبارہ خواہش کرنے کے لئے سخت سوچنا ہوگا،بس اتنی شکر گزار ہوں“۔

انہوں نے کہا کہ ”آپ سب کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیےآپ سب کا شکریہ، میں نے بھی آپ سب کے لیے دعا کی،میرا پہلا عمرہ ہمیشہ میرے لیے بہت خاص رہے گا،میرے خوابوں کے سچ ہونے کی ایک چھوٹی سی جھلک“۔

اس سے قبل اداکارہ ماورا حسین نے روضہ رسول پر حاضری کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ میں صابری برادران کی مشہور قوالی کا شعر لکھا کہ”نماز عشق کریں گے ادا مدینے میں۔۔۔براہ راست ہے راہ خدا مدینے میں“۔

اداکارہ نے لکھاکہ” میرے پاس الفاظ نہیں ہیں،یہ میری زندگی کا بہترین تجربہ تھا،جب میں آج رات عمرہ کرنے کی منتظر ہوں انشا اللہ، میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مسجد نبویﷺ میں جانا اور ریاض الجنۃ میں نوافل پڑھنے کا سب سے خاص اعزاز حاصل کرنا میری زندگی کا سب سے پرسکون اور پرامن تجربہ رہا ہے۔گوکہ یہ بہت ذاتی ہے لیکن  میں اس کی ایک جھلک آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں اور آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے سب کے لیے دعا کی ہے“۔

اداکارہ نے درخواست کی کہ” برائے کرم مہربان رہیں،میں مدینہ میں سب سے زیادہ مہربان لوگوں سے ملی اور میں ان کے چہرے اور ان کی گرمجوشی کو کبھی نہیں بھولوں گی“۔

انہوں نےکہاکہ”میں زینب اور اس کی والدہ کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے فرشتوں کی طرح اس  پورے سفر میں میری اور ماما کی رہنمائی کی، اتنی معلومات حاصل ہوئیں،اتنی ساری زیارتیں کیں،آہ  مدینہ،اللہ ہم سب کی دعائیں قبول فرمائے اور ہماری رہنمائی فرمائے،انشا اللہ“۔

متعلقہ تحاریر