ماہرہ خان کا سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں سےاظہار تشکر
اداکارہ نے اپنی 38 ویں سالگرہ سوشل میڈیا صارفین سے گفتگوکرتے ہوئے ، ان کے تہنیتی پیغامات پڑھتے ہوئے اور ان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گزاری۔
اداکارہ ماہرہ خان 38برس کی ہوگئیں ۔اداکارہ نے بدھ 21 دسمبر کو اپنی سالگرہ منائی تاہم انہیں مبارکبادیں دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
ماہرہ خان نے سالگرہ کی مبارکباد دینے والے دوستوں اور پرستاروں کا شکریہ اداکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ماورا حسین کی والدہ کیساتھ عمرے کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی
ریحام خان نے نوجوان ماڈل و اداکار مرزا بلال سے تیسری شادی کرلی
اداکارہ نے اپنی 38 ویں سالگرہ سوشل میڈیا صارفین سے گفتگوکرتے ہوئے ، ان کے تہنیتی پیغامات پڑھتے ہوئے اور ان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے گزاری۔
I’m reading it all.. watching it all.. receiving it all.. alll the love.. all the wishes. I feel blessed beyond what I can put into words. Grateful for all of you. Alhumdulillah. Always and forever. ♥️💋🕊️
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 22, 2022
ماہرہ خان نےٹوئٹر پر مبارکباد کے پیغام ارسال کرنے والے پرستاروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ”میں یہ سب پڑھ رہی ہوں،یہ سب دیکھ رہا ہوں، یہ سب وصول کر رہی ہوں، تمام محبتیں، تمام نیک تمنائیں، میں خود کو اتنا خوش نصیب محسوس کررہی ہوں کہ لفظوں میں بیان نہیں کرسکتی ،آپ سب کی مشکور ہوں،الحمدللہ، ہمیشہ کے لیے“۔
ماہرہ خان نےجہاں اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے موصول ہونے والے تہنیتی پیغامات شیئر کیے وہیں انہوں نے ٹوئٹرپر صارفین کے پیغامات کے جواب بھی دیے ۔
How can he be worng? 😉
I love you… you guys are my biggest most special blessing ♥️💋 https://t.co/9ik5Nrytts
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) December 22, 2022
ایک مداح نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کیجانب سے ادکارہ کیلیے تعریفی کلمات پر مبنی وڈیو کے ذریعے سالگرہ کی مبارکبادپیش کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھاکہ”جیسے ایک عقلمند آدمی نے ایک بار کہا تھا،’ماہرہ، ماہرہ ہے‘میری زندگی کی سب سے بڑی نعمت کو سالگرہ مبارک ہو“۔
اداکارہ نے شرارتی انداز میں آنکھ مارنے والے ایموجی کے ساتھ تبصرہ کیا کہ”وہ غلط کیسے ہو سکتا ہے؟“ ۔ پھر ماہرہ نے اپنے مداحوں کو اپنی”سب سے بڑی، سب سے خاص نعمت“کہہ کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔