اداکارہ عائشہ عمر جلد شادی کرکے ماں بننے کی خواہمشند

میں جلد اپنا خاندان شروع کرنا چاہتی ہوں،ایک بچے کی ماں بننا چاہتی ہوں اور دو بچوں کو گود لینا چاہتی ہوں, اداکارہ کا انٹرویو

اداکارہ عائشہ عمر نےجلد شادی کرکے ماں بننے کی خواہش ظاہر کردی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں جلد اپنا خاندان شروع کرنا چاہتی ہوں،ایک بچے کی ماں بننا چاہتی ہوں اور دو بچوں کو گود لینا چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ عشنا شاہ نے پیشہ ور گالفر حمزہ امین سے منگنی کرلی

ریحام خان نے نوجوان ماڈل و اداکار مرزا بلال سے تیسری شادی کرلی

شوبز ویب سائٹ سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو میں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی مشکلات اور صدمات کا سامنا کرنے کےبعد اب  میری زندگی بہت خوبصورت ہوگئی ہے،میں نے اپنے ساتھ غلط کرنے والوں کو معاف کردیا ہے،میں مکافات عمل پر یقین رکھتی ہوں ،میراخالق موجود ہے،  مجھے کسی قسم کے ذہنی تناؤ کا سامنا نہیں ہے اور اب میں ماں بننے کیلیے تیار ہوں۔

اداکار ہ نے کہا کہ میں جلد اپنا خاندان شروع کرنا چاہتی ہوں،ایک بچے کی ماں بننا چاہتی ہوں اور دو بچوں کو گود لینا چاہتی ہوں۔میزبان نے سوال کیا کہ  آپ بچوں کا کیسے سوچ رہی ہیں؟ شادی کرنے والی ہیں یا گود لیں گی؟

اداکارہ نے کہا  کہ میں شادی کے بارے  میں سوچ رہی ہوں، پھر اولاد کی کوشش کروں گی، اللہ کے اوپر ہے کہ وہ اولاد دے نہ اس لیے میں انتظار نہیں کرسکتی اور فوری طور پر بچے گود لوں گی۔

اداکارہ نے ہونے والے شوہر سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔انہوں نے کہاکہ پہلے میں تیار نہیں تھی لیکن اب میں تیار ہوں اور جب آپ تیار ہوجائیں تو چیزیں ہونے میں دیر نہیں لگتی۔

متعلقہ تحاریر