مرزا غالب کو 225ویں جنم دن پر بھارتی گلوکارہ شلپا راؤں کا انوکھا خراج عقیدت
گلوکارہ نے مرزا غالب کے مزار پر حاضری دی اور ان کی مشہور غزل بازیچہ اطفال گائی، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اردو زبان کے سب سے بڑے شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کا گزشتہ روز 225 واں یوم پیدائش منایا گیا۔بھارتی اداکارہ نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے انوکھا انداز اپنایا۔
گلوکارہ نے غالب کے مزار پر حاضری دی اور ان کی قبر پر بیٹھ کر ان کی مشہور غزل گائی۔
یہ بھی پڑھیے
طالبعلم نے فزکس کے پرچے میں علی ظفر کا گیت لکھ ڈالا، گلوکار کا ردعمل بھی آگیا
سلمان خان 57 برس کے ہوگئے، سالگرہ میں شاہ رخ خان کی شرکت
اردو شاعری کو نئی جہت بخشنے والے مرزااسد اللہ خان غالب27دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔مرزا اسد اللہ خان نے اوائل عمری سے شعر کہنا شروع کردیے اوراردو کو وہ شاعری عطا کی جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، یہی وجہ ہے کہ 19ویں صدی کو غالب کی صدی کہا جاتا ہے۔
غالب کے یوم پیدائش پر بھارتی گلوکارہ شلپاراؤ نے عظیم شاعرکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے ان کے مزار پر حاضری دی اور ان کی مشہور غزل بازیچہ اطفال گائی۔
#MirzaGhalib ke mazaar pe haaziri dena ka mauqa mila. It was an honour singing to him, also a dream. Happy birthday Ghalib ❤️ … thank you for your words ❤️. pic.twitter.com/c4sFLqgSXc
— Shilpa Rao (@shilparao11) December 27, 2022
شلپا راؤ نے غالب کے مزار پر حاضری کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ غالب کے مزار پر حاضری دینے کا موقع ملا، ان کیلیے گانا ایک اعزاز اور خواب کی تکمیل تھا،جنم دن مبارک ہوغالب، آپ کے لفظوں کیلیے آپ کا شکریہ۔









