حنا الطاف تصاویر کی بنیاد پرذاتی زندگی پر تبصرے کرنے والوں سے خفا

مہینے میں 2 تصویروں یا ہفتے میں 10 تصویروں سے آپ کسی کی زندگی کو نہیں ناپ سکتے کہ کسی کی زندگی کیسے چل رہی ہے اور کسی کا رشتہ کیسا چل رہا ہے؟ اداکارہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ حناالطاف  سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر کی بنیاد پر ذاتی زندگی کے بارے میں تبصرے کرنے والوں سے خفا ہیں۔

اداکارہ نے برطانوی نشریاتی ادارےکو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی نجی زندگی کے بارے میں بھی بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہانیہ عامر نے ساتھی اداکارہ یشمیٰ گل کی ناک کٹنے سے بچالی، مگر کیسے؟

اداکارہ ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش، منفرد نام رکھ دیا

 بی بی سی کے مطابق  حنا اور آغا کی شادی کو صرف دو سال گزرے ہیں۔ شوبز کی دیگر جوڑیوں کے مقابلے میں یہ دونوں ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ساتھ کم کم ہی تصاویر لگاتے ہیں۔ اسی وجہ سے اکثر میڈیا میں اُن کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

حنا الطاف کہتی ہیں کہ ’مہینے میں 2 تصویروں یا ہفتے میں 10 تصویروں سے آپ کسی کی زندگی کو نہیں ناپ سکتے کہ کسی کی زندگی کیسے چل رہی ہے اور کسی کا رشتہ کیسا چل رہا ہے؟‘

شادی کے بعد سے حنا کے حاملہ ہونے اور مس کیریج کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنتی  رہتی ہیں۔حنا الطاف خود سے متعلق ان جھوٹی خبروں پر کافی افسردہ ہیں۔

اس حوالے سے سے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  ’میں ایک مارننگ شو میں گئی تو وہاں پوچھا گیا کہ بچوں کے بارے میں آپ نے کیا سوچا ہے؟‘

’میں نے کہا کہ جب اللہ نے چاہا تو ہم وہ خوشی دیکھیں گے۔ میری ایک رشتے دار نے ایک ویڈیو بھیجی جس میں میری مارننگ شو کی تصاویر تھیں، جس پر وائس اوور کیا گیا تھا کہ میں جلد ایک خوشخبری دوں گی اور پہلے میرے دو مس کیریج ہو چکے ہیں۔ اس سے میرا دل بہت دُکھا۔ یہ بات تو میں نے دور دور تک نہیں بولی تھی۔‘

متعلقہ تحاریر