اداکار نعمان اعجاز کا میڈیا انڈسٹری میں اقرباپروری کا اعتراف

باصلاحیت لڑکوں کو ایک رول نہیں مل پاتا، آپ کے بچے اچھے خاصے اسکرپٹ والے ڈرامے اور ٹیلی فلمز کررہے ہوتے ہیں، صارف کا تبصرہ: جانو ایسا ہی ہے، یہی ہوتا آیا ہے اور یہی ہوگا، اداکار

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں اقرباپروری کا اعتراف کرلیا۔

نعمان اعجاز نے اپنے بیٹے زاویار نعمان کے ساتھ اداکار سلیم شیخ کی صاحبزادی کی رسم حنا میں شرکت کی تھی۔اس موقع پر جاوید شیخ ، بہروز سبزواری اور نعمان اعجاز  نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ایک گروپ فوٹو بنوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

حنا الطاف تصاویر کی بنیاد پرذاتی زندگی پر تبصرے کرنے والوں سے خفا

طوبیٰ انور کا موبائل نمبر پھر لیک، سیکڑوں فحش پیغامات موصول ہونے پر دلبرداشتہ

اداکار نعمان اعجاز نے اپنے انسٹاگرام پر یہ تصویر ناقدین کیلیے طنزیہ کیپشن کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”ماشااللہ! اسے کہتے ہیں اقرباپروری،چلواب سب شروع ہوجائے،1،2،3 گو“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Naumaan Ijaz (@m_naumaanijazofficial)

نعمان اعجاز کی اس پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد نے تبصرے کیے۔کئی صارفین نے تینوں اداکاروں اور ان کے بیٹوں کو انڈسٹری کے ہیرے قرار دیا جبکہ کئی نے واقعے انہیں اقرباپروری کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے تنقید کا نشانہ  بھی بنایا۔کئی صارفین نے شہزاد شیخ اور شہروز سبزواری کو تو اقرباپروری کی پیداوار قرار دیا تاہم زاویار نعمان کو باصلاحیت اداکار قرار دیا۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ”سر اقربا پروری تو ہے ، جہاں اتنے باصلاحیت لڑکوں کو ایک رول نہیں مل پاتا،جیسے ان کو انڈسٹری میں جگہ ہی نہیں مل سکتی،وہاں آپ کے بچے اچھے خاصے اسکرپٹ والے ڈرامے اور ٹیلی فلمز کررہے ہوتے ہیں“۔

نعمان اعجاز نے اس تبصرے پر جواب دیتے ہوئے لکھاکہ”بس جانو ایسا ہی ہے ، یہی ہوتا آیا ہے اور یہی ہوتا رہے گا“۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ایک صارف نے لکھا کہ  ابھی ان لوگوں کو نواز شریف اور زرداری سے نفرت ہے کہ و ہ ہم پر اپنی نسلیں مسلط کررہے ہیں اور خود اپنے بچوں کو انڈسٹری پر حکمرانی دے کر باصلاحیت لڑکوں کی روزی روٹی چھین رہے ہیں۔

نعمان اعجاز نے جواب میں کہا کہ کوئی کسی کی روزی روٹی نہیں چھین رہا۔

متعلقہ تحاریر